بک شیلف

 ”میراگھرداسفر“لہندے پنجاب واپسی۔۔۔ ایک تعارف:ڈاکٹرعبدالعزیزملک

ڈاکٹر ترنجیت سنگھ بوتالیہ ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی تنظیموں میں فعال رُکن کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔اس وقت بھی وہ امریکا کے ”مذہب برائے امن“(Religion for peace)کے ادارے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ […]

کالم

عجیب درد ہے جس کی دوا ہے تنہا ئی : ناصر علی سید

بہت چپ چپ سے گزرتے ان دنوں کی جھولی میں بیتے ہوئے کچھ اچھے وقتوں کی یادیں تو ہیں مگر آنے والے زمانے کے لئے سر ِ دست بجز غیر یقینی کے اور کچھ بھی نہیں ہے،یہ وبا کا موسم ہے اور دل میں جانے انجانے اندیشوں کی دھند گہری ہوتی جارہی ہے، کب کہاں […]

افسانہ

بدلہ : فریدہ غلام محمد

آج تنہا ہوں ابھی ابھی کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسٹریٹ لائٹ میں کچھ لڑکے کھڑے تھے شاید گھر تنگ ھونے کی وجہ سے باہر سکون سے گپ شپ کر رہے تھے ۔سورج ڈوب گیا مگر اس کی گرمی کی حدت کم نہیں ھوئ ۔کالونی کی آدھی آبادی سو چکی تھی ۔ابھی چند گھنٹے بعد […]

نظم

تو پھر میں نظم لکھتا ہوں : یوسف خالد

میں اکثر رات رات بھر منتشر سوچوں کو مجتمع کرتا رہتا ہوں بہت سی سوچیں شرارتی بچوں کی طرح مسلسل ایک دوجے سے دست و گریبان رہتی ہیں ایک یدھ کا سماں ہوتا ہے لفظ منہ بسورے خاموشی سے سوچوں کی دھینگا مشتی دیکھتے رہتے ہیں نیلگوں آسمان پر کبھی کبھی بادل کا کوئی آوارہ […]

یادیں

وزیر آغا (مرحوم) کے خطوط میرے نام : ڈاکٹرستیہ پال آنند

اکادمی ادبیات کی چھپی ہوئی ضخیم کتاب ’’مزاحمتی ادب ۔اردو‘‘، شاید جناب ماجدؔ سرحدی کے توسط سے مجھ تک 1996 میں پہنچی تھی۔ اس کتاب کے مختصر پیش لفظ میں فخر زماں صاحب نے تحریر کیا تھا۔ ’’1977 ٔ کا مارشل لا اور ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ہماری قومی تاریخ کے دو ایسے بڑے […]

تنقید

ڈاکٹرانعام الحق جاوید ۔۔۔خوابوں کوحقیقت بنانے والاشاعر :ڈاکٹراسدمصطفیٰ

مزاح تخلیق کرنا دنیا کا مشکل کام ہے،اس کے لیے آدمی کو بہت زیادہ سنجیدہ ہونا پڑتا ہے۔اس کے لیے بہت پڑھا لکھا ہونا بھی ضروری ہے۔کم از کم اتنا تو ضروری ہے جتنے پڑھے لکھے،ہمارے پطرس بخاری یا شفیق الرحمن تھے۔ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی بہت پڑھے لکھے انسان ہیں۔وہ صرف اعلیٰ پائے کے […]

بک شیلف

بساطِ زیست“ ۔۔۔ چند تاثرات : ڈاکٹر عبدالعزیز ملک

جواں جذبے، لطیف احساس اورتازہ فکر سے مملو ارشد محمود ارشد کا تعلق سر زمینِ سرگودھاسے ہے۔وہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے تخلیقی سفر پر گامزن ہے۔اس دوران میں اس نے ”عجب سی بے قراری“،”کبھی میں یاد آؤں“شام کی دہلیز پر“ اور ”بساطِ زیست“ جیسے سنگِ میل عبور کیے ہیں۔ اس کی شخصیت خلوص و محبت […]

بک شیلف

”مستقبل کا انسان“ … ایک تعارف : ڈاکٹر عبدالعزیز ملک

پروفیسر لورین آئزلے کا تعلق امریکا کی سرزمین سے تھا جہاں اس نے ماہر بشریات حیاتیاتی سائنس دان اور فلسفی کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کی۔ 1950ء سے 1970 تک یونیورسٹی آف پینی سلوانیا میں بشریات اور سائنسی تاریخ کی تدریسی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ، وہ متعدد پروفیشنل سو سائٹیز کے ممبر […]

نظم

ریہرسل : سعید اشعر

راستے پر گرد کے میلے بادل چھائے ہیں ندیا کے پانی میں کالی مٹی کی آمیزش ہے پربت کی چوٹی پر "ہجر کا موسم” لکھا ہے پڑھنے والی آنکھوں میں کائی تیر رہی ہے لمبے ہاتھوں والوں کی دہشت سے بستی کے باسی چیخ ریے ہیں منزل سے پہلے موجود سراہے میں بدروحوں کا ڈیرہ […]