تنقید

بڑے موضوع پر بڑی نظمیں تخلیق کرنے والا یونس خیالؔ : فرحت عباس شاہ

” بستی سے جب نکلے تھے جانے کتنا روئے تھے کالی رات ، سفر اور میں “ شاعری کی اب تک اَن گنت تعریفیں بیان کی گئی ہیں ۔ خود میں نے اسے کئی طرح سے بیان کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے ۔ ٹی ایس ایلیٹ نے کہا تھا کہ ” شاعری جذبات […]

کالم

تصور ِ شعر : اقتدار جاوید

تصور ِ شعر میں بنیادی اہمیت اس تصور کی ہے جو ایک تصویر کا حامل ہے۔ اسے امیج سازی کہنا بہتر ہے۔امیج یا تصویر کا تصور وہ بنیادی خاکہ ہے جس پر شعر نے تعمیر ہونا ہے۔امیج واضح ، غیر مہمل ، کنکریٹ اور Tangible ہونے کے اوصاف رکھنے کی وجہ سے شعر کی ساخت […]

تحقیق

عزیزؔ بارہ بنکوی ۔۔۔ امینِ دولتِ غم : اختر جمال عثمانی

(07مئی یومِ وفات کے موقع پر خصوصی تحریر ) ضلع بارہ بنکی اتر پردیش کی راج دھانی لکھنئو کے قرب میں واقع ہے اس ضلع کی ہمیشہ اپنی ایک الگ شناخت رہی ہے اس ضلع نے ہر شعبہ حیات میں ایسی نابغہ روزگار شخصیتوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنے فن و کمال سے […]

افسانہ

حشرکامیدان : فریدہ غلام محمد

آج اس نے بڑی لگن سے اپنے چھوٹے سے صحن میں جھاڑو ماری تھی ۔ہلکا ہلکا پانی کا ترکاو کیا۔کمرے کو صاف کیا ۔ایک بڑا پلنگ ،چھوٹا شیشہ اور ایک صندوق کے سوا کیا رکھاتھا مگر انھیں بھی خوب صاف کیا ۔گھڑے کو بھر کے رکھا ۔پو پھٹنے ہی والی تھی ۔چودرائن سے لسی بھی […]

افسانہ

ہاہویا : ع ع عالم

"موت کے علاؤہ ‘کینسر’ کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ” ڈاکٹر نے درجہ چہارم کی ملازمہ سے کہا جو اپنی کینسر میں مبتلا ساتھ میں کام کرنے والی مریضہ کی سفارش لے کر آئی تھی۔ "ڈاکٹر صاحبہ! خدارا آپ ہی کچھ کردیں۔ بے چاری بہت دکھیاری ہے۔ اس کی عمر رسیدہ بیٹیاں ابھی گھر میں […]

Uncategorized

’’دانہ ہائے ریختہ ‘‘ از ڈاکٹر محمد نواز کنول : ڈاکٹر سمیرا اکبر

’’دانہ ہائے ریختہ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول کی حالیہ تصنیف ہے جو 2022 میں مثال پبلشرز فیصل آباد سے شائع ہوئی۔یہ کتاب اردو کے نابغہ روزگار، ہفت زبان اور مشکل پسند شاعرو نثار عبدالعزیز خالد کی سادہ گوئی کے انتخاب پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر محمد نواز کنول اردو تحقیق ،تنقید اور تدریس کا ایک […]

افسانہ

خاکی تھیلا : حامد یزدانی 

اس وقت ٹورانٹو سے کچھ دور واقع قصبہ واٹر ڈاؤن میں ہوا بند تھی اور جولائی کا نارنجی سورج غروب ہونے والا تھا جب وہ شخص ایک خاکی تھیلا اپنے پہلو میں دبائے کیفے کے رنگین شیشے جڑے چوبی دروازے کے دائیں طرف، سرخ اینٹوں کی دیوار کے ساتھ، فٹ پاتھ پر ، جسے یہاں […]

تنقید

یوسف زیدان کا ناول "عزازیل”: ڈاکٹر عبدالعزیز ملک

یوسف زیدان کاتعلق مصر کی سر زمین ہے ۔ تعلیم کے سلسلے میں وہ اسکندریہ منتقل ہوئے اور زندگی کا بیشتر وقت وہیں گزارا۔،ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد اسکندریہ کی یونیورسٹی سے فلسفے میں گریجویشن کی ۔معروف صوفی عبدالکریم الجیلی کی فکر پر ایم اے کی سطح کا مقالہ لکھا اورپھر اسلامی فلسفے میں […]

تحقیق

ریڈیو کے عالمی ادارے اور فروغ اردو: ڈاکٹرعبدالعزیز ملک

نئی دنیا کی جہاں کئی ایجادات نے انسان کے روزمرہ معمولات پر گہرے اثرات مرتسم کیے ،وہیں ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی نشریات نے بھی اپنا اثر دکھایا ہے۔ٹرانسمیشن یا نشریات کا تاریخی مطالعہ واضح کرتا ہے کہ اس کا آغاز وارتقانجی تجارتی بنیادوں پرمحدود پیمانے پرعمل میں آیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ […]

افسانہ

انکشاف : فریدہ غلام محمد

اس نے باہر جھانکا آسمان پر تاحد نظر بادل چھائے ہوئے تھے ۔ہلکی ہلکی ہوا نے حبس کازور توڑ دیا تھا ۔دور گھاس پر ایک بلی سوئی ہوئی تھی ۔اس پر جامن کے درخت کا سایہ پڑ رہا تھا ۔جانوروں کی زبان سمجھ آ جائے تو تب ہی پتہ چلے ۔جامن کے درخت تلے وہ […]