نعت

ثنا کے پھول کِھلے کیسے پیارے پیارے سے : حامد یزدانی

نہ اِس کنارے سے مطلب، نہ اُس کنارے سے نظر بندھی ہے تِری روشنی کے دھارے سے وہ جن کا راہ نُما ماہتابِ اسرا ہو وہ راہ کِس لیے پوچھیں کِسی ستارے سے جو اُنؐ کا سوچا، ورق پر بہار اُترنے لگی ثنا کے پھول کِھلے کیسے پیارے پیارے سے جو ان کے دھیان کی […]

غزل

نہ بھول کر بھی تمنائے رنگ و بو کرتے چمن کے پھول اگر تیری آرزو کرتے   جناب شیخ پہنچ جاتے حوض کوثر تک اگر شراب سے مے خانے میں وضو کرتے   مسرت آہ تو بستی ہے کن ستاروں میں زمیں پہ عمر ہوئی تیری جستجو کرتے   ایاغ بادہ میں آ کر وہ […]

نظم

برکھا رُت : اختر شیرانی

  گھٹاؤں کی نیل فام پریاں ، افق پہ دھومیں مچا رہی ہیں ہواؤں میں تھرتھرا رہی ہیں، فضاؤں کو گُدگُدا رہی ہیں چمن شگفتہ ، دمن شگفتہ ، گلاب خنداں ، سمن شگفتہ بنفشہ و نسترن شگفتہ ہیں، پتّیاں مسکرا رہی ہیں یہ مینہ کےقطرے مچل رہے ہیں،کہ ننھےسیّارے ڈھل رہے ہیں اُفق سے […]

نظم

زلزلہ کے بعد کی شام کا منظر : سلمیٰ جیلانی

پرندے گھروں کو لوٹتے دیکھ کر یاد کے بادل گہرے ہوتے جاتے ہیں رات ہونے کو ہے ہم بھی گھر کو چلیں پر گھر کہاں ہے بنانے میں جس کو زمانے لگے منی کا جھولا ، ننھے کی سائیکل آنگن میں رات کی رانی کے پودے مہینے بھر کے پیسے بچا کر مصری کاٹن کی […]

کالم

ناقص نظامِ تعلیم اور غیر متوازن نصابِ تعلیم : یوسف خالد

ایک انتہائی مختصر سا بنیادی خاکہ ——————————— ہمارا معاشرہ جس تہذیبی و تمدنی انحطاط کا شکار ہے اور جس طور تقسیم در تقسیم کے مراحل سے گزر کر اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے – اس بارے کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے -بے سمتی اور ہیجان کی زد میں آئے ہوئے افراد […]

افسانہ

کھچڑی : سلمی جیلانی

اس نے گھر کی صفائی کر لی تھی، بس باورچی خانے کا فرش دھونا باقی تھا ،جہاں خالہ ابھی تک کھچڑی بنا رھی تھیں ۔ وہ انگن میں بچھی چارپائی پر بیٹھ کر چڑیوں اور کبوتر وں کو دانا چگتے ھوئے دیکھ رھی تھی -ذھن میں نانی اماں کی سنائی ھوئ کہانی کی بازگشت نے […]

بک شیلف

’’ مدحت‘‘ کا خصوصی شمارہ ۔۔۔۔ ایک تاثر : شبیر احمد قادری

* مدحت* کا خصوصی شمارہ” قومی ادبی نعت کانفرنس ٢٠١٩ ٕ” ۔۔۔۔ ایک تاثر۔ محترم سرور حسین نقشبندی صاحب کا شمار عصرِ جدید کے ممتاز ناعتین اور نعت خوانوں میں ہوتا ہے، انہیں محمد علی ظہوری مرحوم اور حفیظ تایب مرحوم کی علمی ادبی اور روحانی صحبتوں اور محبتوں سے فیض یاب ہونے کی سعادتیں […]

قرآن

Al_Quran(القرآن)

ترجمہ : صفدربھٹی Surah No 17 Bani Israael verses 22 to 24 In the Name of Allah the Beneficent, the Merciful 22. Do not hold any other god besides Allah or you will sit forsaken and helpless. 23. And your Lord has ordered not to serve any except only Him, and to be kind to […]

نظم

ذہن کا لمحاتی واہمہ : عادل وِرد

  کچھ سکوں کے وزن سے بٹوہ اور بھی بھاری ہو جاتا ہے کاغذ کے ٹکڑوں پر لکھی آدھی نظمیں حساب کتاب کے کچھ مفروضے پھٹی پرانی کچھ رسیدیں پڑھنے والی چند کتابوں کی اک لسٹ چھوٹے سائز کی فیملی فوٹو اور اک یاد اپنے ہونے کے تصدیقی اک دو کارڈ اب تک سب محفوظ […]

نعت

نعت : منظرپھلوری

آلِ احمد کے دلارروں کو سلام روح کے اعلی سہاروں کو سلام سوئے کوئے ہادِ عالم رہ رواں سعد طالع کامگاروں کو سلام احمدِ مرسل کے سارے ہمدموں ہم رہوں سارے کے ساروں کو سلام آلِ اطہارِ  محمد  لاگماں عدل کے دارو مداروں کو سلام اہلِ عالم کے لیے کامل اماں مہر کے ساگر کے […]