نظم

خزاں : نصرت نسیم

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

نصرت نسیم گہرا اندھیرا، سردی پت جھڑ کی ویرانی ہوائیں تند و تیز خزاں کی حکمرانی پتے زمین پر دل مٹھی میں بند زہن میں جھکڑ انجانا خوف و اندیشے جانے کب زندگی کے درخت سے عمر کاپتہ یوں ہی چپکے سے گر جائے نصرت نسیم 19 دسمبر 2018

غزل

غزل: غزالہ مغل

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

غزالہ مغل بے رخی سے جلا کرے کوئی مجھ سے میرا گلہ کرے کوئی جب بھی ہو بےقرار دل میرا نام اس کا لیا کرے کوئی خواب میرے بسا کے آنکھوں میں نیند کا آسرا کرے کوئی توڑ کر جاچکا ہے سب بندھن کیسے اب رابطہ کرے کوئی سرخ جوڑا ہواور ہرے کنگن حسرتوں سے […]

سلسہ جات

کُچھ کھٹی میٹھی یادیں(51)

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

نیلما ناہید درانی شکر ونڈو نی میرا پیا گھر آیا۔۔۔۔۔۔لال نی قربان حسین قوال کی آواز میں یہ قوالی گویا زمین سے آسمان تک پہنچ رھی تھی۔۔۔۔ہم سب بچے جو بے فکری سے چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے سڑک پر نصب ٹینٹوں کے گرد بھاگ رھے تھے ، ایک دم رک گئے۔۔۔ اور مارکیٹ کی چھت […]

نظم

تبسم : فیصل اکرم

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

فیصل اکرم تھے آگ آتش یہ جلتے منظر دہکتا سورج شرر الاؤ بھڑکتے شعلے ترے تبسم سے پھول بن کے مہک رہے ہیں

نظم

قبروں پر بارش : افتخار بخاری

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

افتخار بخاری بارش گرتی ہے مٹیالی قبروں پر بارش گرتی ہے حد نظر تک جل تھل سیلا سیلا خواب مسلسل یاد نہیں میں نے بارش کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا کھڑکی میں یا خواب میں چھت پر یا دریا کے کنارے افریقہ کے بچوں کی بنجر آنکھوں میں یا بنگال میں ننگی لاشوں والے […]

تنقید

زبان،سٹریو ٹائپ اور ادب (حصہ سوم) : ڈاکٹرناصرعباس نیر ّ

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

ڈاکٹرناصرعباس نیر ّ (۳) نو آبادیات ، سٹیریو ٹائپ اور برگشتگی نو آبادیاتی عہد سٹیریو ٹائپ سازی میں بے مثال کہا جاسکتاہے۔سٹیریو ٹائپ ’طاقت کے کلچر‘ میں کتنا بنیادی کردار اداکرتے ہیں، طاقت پر اجارے کی کوششوں میں کتنا معاون ہوتے ہیں،جن طبقات کے لیے یہ وضع ہوتے ہیں ،انھیں کس طرح حاشیے پر جا […]

نظم

اعداد کی چوری : سعیداشعر

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

سعیداشعر "کھل جا سم سم” کہنے سے اب کوئی دروازہ نہیں کھلتا دروازرے ہاتھ کا لمس اور آنکھ کی پتلی کو پہچانتے ہیں نوٹوں کا تھیلا ہاتھ میں لے کر چلنے والے احمق کہلاتے ہیں اعداد کی چوری کرنے والے سات سمندر کی دوری پر بیٹھے ہیں مٹی کا سودا اب بھی قحبہ خانوں میں […]

قرآن

Al-Quran (القرآن)

  • نومبر 6, 2019
  • 0 Comments

 ترجمہ: صفدربھٹی سورۃ الانعام آیات 12 تا 13 بسم اللّہ الرحمن الرحیم 12. پوچھیے کہ کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے, کہیے کہ اللّہ کا, اُس نے لازم کر رکھی ہے اپنے اوپر رحمت، ضرور جمع کرے گا تم سب کو قیامت کے دن کہ جس میں کچھ شک نہیں، جن […]

افسانہ

کیس ہسٹری سے باہر قتل : محمد حمید شاہد

  • نومبر 5, 2019
  • 0 Comments

 محمد حمید شاہد سب ڈاکٹر ایک دوسرے سے کسی نہ کسی بحث میں جتے ہوے تھے سوائے ڈاکٹر نوشین کے، جس کے پورے بدن میں دوڑنے والی بے کلی اتنی شدت سے گونج رہی تھی کہ وہ بلانے والوں کو’ ہیلو ہائے، سے آگے کچھ نہ کہہ پاتی تھی۔ اس نے قصداً اپنی اس کیفیت […]

غزل

ستارو تم تو سو جاؤ : قتیل شفائی

  • نومبر 5, 2019
  • 0 Comments

قتیل شفائی پریشاں رات ساری ہے ، ستارو تم تو سو جاؤ سکوتِ مرگ طاری ہے ، ستارو تم تو سو جاؤ ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں ہمیں پہ رات بھاری ہے ، ستارو تم تو سو جاؤ ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہو گا یہی قسمت ہماری […]