اے مرے رشکِ گلِ آتش فام : ایوب خاور
ایک آواز کی تصویر بنانی ہے مجھے ایک آواز کہ جس کی پرواز رنگ در رنگ نواحِ دلِ صد خواب کے گرد یوں خطِ لمسِ ادا کھینچتی ہے اپنی انگڑائی کو آفاق کے بھیگے ہوئے کینوس پہ کہیں جس طرح قوسِ قزح کھینچتی ہے اے مری قوسِ قزح! ایک آواز کی تصویر بنانی ہے […]







