تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (۲۳)

بس کہ روکامیں نے اورسینے میں ابھریں پے بہ پے میری   آہیں   بخیہ ء چاکِ  گریباں   ہو   گئیں غالبؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستیہ پال آنند ’’ آہ‘‘ یعنی اک تنفس ، ریحِ تر، یا سانس کا تَف مستتر، مستور ہے یہ، چھو نہیں سکتے اسے ہم ’’بخیہ ٗ چاک ِگریباں‘‘ ، لجلجا، ڈھیلا ، ولیکن روبرو، مشہود […]

کالم

‏‏‏‏‏‏‏‏شخصی ترقی کی را ہیں :ڈاکٹر اسد مصطفیٰ

اس زندگی کا مشکل ترین سوال انسان کی اپنی آگاہی اور تفہیم سے متعلق ہےاور یہ سوال جتنا مشکل ہے،اس کا جواب حاصل کرنا،اتنا ہی ضروری ہے۔کیونکہ جب تک انسان اپنے آپ کو نہیں پہچانتا،اپنی خامیوں اور غلطیوں پر بھی اس کی نگاہ نہیں جاتی۔اسی سوال کو لوگوں کی طرف سے بہت آسان بھی سمجھا […]

غزل

غزل : ازور شیرازی

وبا کے خوف سے جاری ہے کال جینے کا ارادہ پھر بھی رکھو اب کے سال جینے کا میں مانتا ہوں کہ ہر سو ہے موت کا منظر کسی طرح سے تو رستہ نکال جینے کا یہ سوچ کر ہی غلامی کو رد کیا میں نے کسی کے ذہن میں آئے خیال جینے کا عذابِ […]

غزل

غزل : غزالہ شاہین مغل

صرف  کافی نہیں  محبت   بھی چاہئیے اس میں کچھ توشدت بھی جان  لیوا  ہر  ایک  پل  میرا روٹھنا تیرا  اور  الفت  بھی جب سے آہوں کا دل بنا مدفن کانپ اٹھّے پہاڑ، پربت بھی تجھ سے جھگڑے کا ہیں سبب دونوں تیری مصروفیت بھی عجلت بھی لاکھ جھنجھٹ ہیں جیتے جی لاحق چین دے پائے […]

نظم

تیری کمی : فیض محمد صاحب

مر گیا ہے کوٸی آنسوٶں کو دیکھا آٸینے میں جب خیال آیا وہ میں ہوں میں کافی دیر پھر سوچتا رہا پھر میں کہاں ہوں ؟؟؟ وقت کی ڈوری غمِ دوراں میں یوں الجھی پڑی ہے کہ اب مجھے بھوک سے زیادہ چاہت کی حدت محسوس نہیں ہوتی ہو بھی کیسے ؟؟؟ جب تم بضدِ […]

یادیں

قرۃ العین حیدر( عینی آپا) … کچھ یادیں،کچھ باتیں : ڈاکٹرستیہ پال آنند

قرۃ العین حیدر ( عینی آپا) سے آخری ملاقات دہلی میں ہوئی۔ میں پاکستان کے ایک ماہ کے دورے سے لاہور، پنڈی، میر پور، پشاور، سرگودھا، کراچی ہوتاہو ا لوٹا تھا۔ دہلی میں سات دنوں کے لیے ایک ایسے مہمان خانے میں مقیم تھا، جس میں ایک دوست کی کار بھی میری تحویل میں تھی۔ […]

ديگر

گفتگو : ناصرمحموداعوان

آج صبح صبح مارکیٹ جانا تھا۔ سوچا راستے میں بزرگوار سے بھی ملتے جائیں۔ پارک کے گوشے میں بزرگوار اور وڑائچ صاحب کی صحبت گرم تھی۔ علیک سلیک کے بعد میں بھی شریک محفل ہوگیا۔ بزرگوار اور وڑائچ صاحب بات چیت کرتے رہے۔ میں خاموش سامع بنا رہا یا محض "ہوں ہاں” سے گفتگو میں […]

افسانہ

بد دا بیِج : رابعہ سلیم

بوا لاگ لینے کے چکرمیں ویہڑے میں شٹاپو کھیل رہی تھی ۔ ” کیسی چاند سی دلہن ڈھونڈھی ہے میں نے۔اُچی لمی، اب مانتی ہو نا،” بوا اٹھلا کر چار چوفیرے بیٹھی عورتوں سے بولی۔ "سویرے کھراچڑھائی کے لیےآجاؤں گی ۔پہلا غسل برکتاں والا ہوتا ہے ۔اوراگرجی متلائے تو بتا دینا۔پھیرے رکھوں گی۔” رشیدہ کی […]

نظم

شکایت : یوسف خالد

اسے مجھ سے شکایت ہے کہ میں حد سے زیاد حسن کی تعریف کرتا ہوں مجھے کوئی بتائے میں کسی بھیدوں بھرے، خوش رنگ، خوشبو بانٹتے اک نرم و نازک پھول کو گر خوبصورت پھول کہتا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے مجھے رنگوں سے خوشبو سے محبت ہے تو اس میں حرج ہی […]

غزل

غزل : اعظم شاہد

کبھی مقتل کومیں سوچوں کبھی زنداں دیکھوں جانے والے کے لئے خود کو پریشاں دیکھوں   زخم تو زخم ہے بڑھتا ہی چلا جائے گا کاش ہاتھوں میں ترے آج نمکداں دیکھوں   پیچھے دیکھوں تو فقط تُو ہی نظر آتا ہے اپنے آگے تو میں تنہائی کا میداں دیکھوں   مجھے معلوم ہے تُو […]