افسانہ

آئینہ : تابندہ سراج

اس کے ریشمی لمبے سنہری بال ہوا میں تیر رہے تھے۔ نیلی آنکھوں کی چمک پورے منظر کو جگمگائے ہوئے تھی۔سرخ و سفید رنگت ،چہرے کی لو مزید بڑھا رہی تھی۔اس کی معصوم مسکراہٹ نے درختوں میں اجالا کررکھا تھا۔ہری گھاس پر بھاگتے ہوئے اس کا دوپٹہ ہوا سے کھلکھلا رہا تھا۔اچانک اس کے نرم […]

نظم

جو اک واحد سہارا ہے ! : گل بخشالوی

  جہاں بھر کے مسلمانو! کہاں ہوتم ، مری آواز تو سن لو! فضاﺅں میں فلسطینی گلابوں کے لہو کی پھیلتی خوشبو، تمہیں محسوس ہوتی ہے ؟ تمہیں معلوم تو گا ؟ فلسطیں پھر سے مقتل ہے یہودی ہیں جو اسرائیل کے بدبخت باشند ے وہ ظالم پھر سے برہم ہیں فلسطیں سے ہمیں ہجرت […]

نظم

کہاں جا رہے ہو ؟ : ڈاکٹرستیہ پال آنند

’’کہاں جا رہے ہو؟‘‘ یہ آواز کس کی ہے؟ کس نے کہا ہے؟ وہ چاروں طرف دیکھتا ہے کہ کوئی تو ہو گا مگر اک گھڑی دو گھڑی کے لیے وہ اکیلا ہے گھر میں سبھی لوگ گاؤں میں سب سے بدائی کی خاطر گئے ہیں ’’کہاں جا رہے ہو مجھے چھوڑ کر یوں اکیلا؟‘‘ […]

کالم

غروب کا وقت تھا مقرر سو چل پڑا میں:ناصر علی سید

سلیم راز کے بارے میں بار ہا لکھا بھی ہے اور ان کی موجودگی میں محافل میں بھی کہا ہے کہ اگر کوئی یہ کہہ دے کہ سلیم راز جی اپنے گاؤں یا گھر میں ہیں تو یہ بات آج کے میڈیائی دور میں ”بریکنگ نیوز“ کہلائے گی۔ پشاور،کراچی، کوئٹہ،لاہور اور اسلام آباد تو خیر […]

غزل

غزل : یونس متین

سب رویے بدلتے جاتے ہیں لوگ زندہ ہیں مرتے جاتے ہیں یہ مشینیں نہیں بلائیں ہیں شہر سارے اُجڑتے جاتے ہیں اپنے ہاتھوں میں دائرے پکڑے لوگ خود میں اترتے جاتے ہیں تیز اتنا گھما نہ دھرتی کو ہاتھ سے دن نکلتے جاتے ہیں راستے ہیں کہ ننگی بد روحیں اب گھروں کو بھی ڈرتے […]

نظم

چھوٹی سی دُنیا میں : افتخاربخاری

شدید ٹھنڈی رات تھی ہلکی ہلکی بوندوں میں برساتی اوڑھے تنہائی اور سرد ہَوا کے نشے میں جبل عمّان کی سِیڑھیاں اُترنے پر وہ مُجھے مِلا کئی مہینوں کے بعد ڈاؤن ٹاؤن میں "کہاں جا رہے ہو؟” "کہیں نہیں!” ” کیا مطلب؟” ” کُچھ دن پہلے پلٹا ہُوں غزہ سے کوئی کام نہیں رہنے کی […]

تنقید

مجید امجد کی شاعری میں کَونیاتی اور سائنسی وژن: شاہدماکلی

سائنس اور شاعری میں کئی باتیں مشترک ہیں۔ جیسا کہ شاعر اور سائنس دان ناربرٹ ہرسکارن (Norbert Hirschhorn)نے اپنے مضمون ’’ جدید شاعری، جدید سائنس ۔۔۔۔ ساخت، استعارہ اورمَظاہر‘‘ میں لکھا ہے: "شاعری اور سائنس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں، کیوں کہ دونوں کائنات اور انسانی بقا کی اَصل […]

غزل

غزل : اکمل حنیف

  باتیں تری  غلط  نہ  ترے  ضابطے  غلط لیکن تجھے جو ملتے ہیں وہ مشورے غلط   اب واپسی کی راہ  بھی آتی  نہیں  نظر عجلت میں ہم نے چن لیے تھے راستے غلط   آندھی  کو  دے رہا ہے جو   الزامِ  تیرگی رکھےتھےخود ہی صحن میں اُس نے دیے غلط کرتا رہا ہے پیار […]

غزل

غزل : ع۔ع۔عالم

دعا تو  کرتا ہوں پر ، بد دعا  نہیں کرتا میں زندگی کو کبھی بھی خفا نہیں کرتا خموش رہنے لگا ہوں ،صدا نہیں کرتا تمھاری بزم میں آ کر ، اٹھا نہیں کرتا یہ کس جہنم میں لاکرمجھے ہے پھینک دیا یہاں تو  کوئی  کسی سے وفا  نہیں کرتا میں اپنی ذات میں ایسا […]

تنقید

ڈاکٹر علیم ؔعثمانی۔توصیفِ بتاں سے دربارِنبی تک:ڈاکٹر نذیر احمد ندوی

ڈاکٹر محمد عبدالعلیم عثمانی جوادبی وشعری دنیا میں علیمؔ عثمانی کے نام سے مشہور تھے ، نہ صرف طبیب حاذق، کامیاب ہومیوپیتھ معالج ،بلکہ معروف ومقبول کہنہ مشق شاعر تھے۔ ان کی شخصیت باغ وبہار ،طبیعت مرنجان مرنج ،آواز سامعہ نواز اورانداز دلنواز تھا ۔بارگاہ ایزدی سے اگرانھیں ایک طرف جمال ظاہر سے سرفراز کیاگیا […]