غزل

غزل : ڈاکٹرشاکر حسین

کچھ ہیں رشتے مگر ادھورے ہیں اِن امیروں کے گھر ادھورے ہیں تم میرے ساتھ جب نہیں ہوتے خوشبوؤں کے سفر ادھورے ہیں کس نے شاخوں کو نوچ ڈالا ہے پھول، کلیاں، شجر ادھورے ہیں خواب جن کو اذییتیں بخشیں اُن کے شام و سحر ادھورے ہیں زندہ لاشیں ہیں چلتی پھرتی سی جسم بونے […]

تنقید

”بارش بھرا تھیلا“ پر تنقیدی نظر : ڈاکٹرعبدالعزیز ملک

گزشتہ کچھ عرصے میں مسعود قمرنے نثری نظم کے معاصر منظر نامے میں جس رفتار سے اپنا نام اور مقام بنایا ہے وہ قابلِ داد ہی نہیں قابلِ تقلید بھی ہے۔انھوں نے اپنی نظموں میں خاص طرز کے جرأتِ اظہارسے،سماجی کج رویوں،بے اعتدالیوں اورناہمواریوں کو جس طرح بے باکی سے نمایاں کیا ہے،وہ نظم کے […]

غزل

غزل : نوید صادق

قصر جلا  دیے گئے  ، تخت  گرا دیے گئے اور جو مانتے نہ تھے، رہ سے ہٹا دیے گئے عہد غلط نہ تھا مگر، عہد کے لوگ تھے غلط اُلٹے قدم چلے سدا ، اُلٹے اُٹھا دیے گئے ایک کی لَو حریف تھی، ایک کی ضَو حلیف تھی ایک ہی شک میں سب کے سب، […]

غزل

غزل : خالد علیم

ترے لیے کبھی وحشت گزیدہ ہم ہی نہ تھے وہ دشت بھی تھا، گریباں دریدہ ہم ہی نہ تھے لُٹے پٹے ہوئے اُن راستوں  سے  آتے  ہوئے یہ سب زمین تھی، آفت رسیدہ ہم ہی نہ تھے ہمارے ساتھ کِھلے، ہم پہ مسکرانے لگے تھے تم بھی ایک گلِ نودمیدہ، ہم ہی نہ تھے تم […]

تنقید

حفیظ جالندھری کی شاعری۔۔(یہ نصف صدی کا قصہ ہے!) : رضوان احمد

ابو الاثرحفیظ جالندھری پاکستان کے قومی شاعر تھے۔ مگر ان کی مقبولیت بھارت میں کم نہیں تھی۔ تقسیم ملک سے قبل ہی وہ اپنی ادبی حیثیت منوا چکے تھے۔ ان کی دوسری شناخت ”شاہنامہ اسلام“ کے تناظر میں اسلامی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا شعری حوالہ ہے۔ انہوں نے ثقافتی اکتساب کے حوالوں سے اعلیٰ […]

نعت

نعت : مقصودعلی شاہ

درود  پڑھ کر اُجال  لیں گے  جواب  سارے اِس ایک تدبیر سے جُڑے ہیں حساب سارے بس ایک شاخِ گلِ ثنا کی طلب تھی مہکی صبا نے دامن میں بھر دیے ہیں گُلاب سارے گئے زمانوں کی اوٹ سے دل دہل رہے تھے ترے کرم سے ہی ٹل گئے ہیں عذاب سارے یقیں نے شب […]

تنقید

آبروئے غزل ۔۔۔ خمارؔ بارہ بنکوی : اختر جمال عثمانی

خمارؔ بارہ بنکوی کے قریب بیٹھنے اور انکا کلام سن نے کی سعادت خاکسار کیلئے خوش نصیبی کی بات رہی ہے۔ زیادہ خوش نصیب اور مقرب وہ لوگ سمجھے جانے چاہئے جنہوں نے خمار صاحب کی زبان سے ایسے الفاظ بھی سنے ہیں جن کے بارے میں جاسوسی ادب کے مشہور مصنف ابنِ صفی کا […]

کالم

چراغ ڈھونڈ نے نکلوں تو صبح ہو جا ئے : ناصرعلی سید

اب تو جیسے ہماری مجلسی زندگی کو خیال و خواب ہوئے ایک یگ بیت گیا ہے،کیفی اعظمی نے کہا ہے کہ آج سو چا تو آنسو بھر آئے مدّ تیں ہو گئیں مسکرائے بے تکلف دوستوں کے ساتھ گزرا ہوا وقت ہمیشہ توانائی بحال کرنے کا بہانہ ہوا کرتا ہے لیکن اب کے ہم سب […]

نظم

دعا : سعیداشعر

مولا! اب دکھ میرے بس سے باہر ہے دم گھٹتا ہے انکھوں کا پانی بے وقعت ہے میرے فریادی لفظوں کو شاید سیدھا رستہ بھول گیا ہے کھڑکی میں تاریکی بیٹھی ہے کوئی نیکی کوئی صدقہ جگنو بننے کے قابل نہیں ہے اک جھوٹا سجدہ میرے ماتھے سے چپکا ہے اس کو روشن کر دے […]

تراجم

عالمی ڈرامے کے اُردو تراجم : پروفیسرمجاہد حسین

’ایک سدا بہار آدمی‘دراصل ایک قتل کی رُوداد ہے جو رابرٹ بولٹ کی تخلیق ہے۔ پروفیسر ظفر المحسن پیرزادہ اس کے مترجم ہیں۔ ادارہ تالیف و ترجمہ جامعہ پنجاب لاہور سے جنوری ۲۰۱۳ء میں یہ کتاب منظر عام پر آئی۔ اس کا انتساب فاضل مترجم نے سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر مجاہد کامران کے […]