نظم

کام : عادل ورد

  • نومبر 27, 2019
  • 1 Comment

چل ببلو اب سو جا تو بھی سو گئ دنیا ساری کیسے اب سمجھاؤں تجھ کو لمبی کار میں آنے والے چھوٹے دل کے مالک ہیں ان کے گھر میں پلنے والا۔۔۔۔۔رشین کتا دن بھر جانے کیا کھاتا کیاپیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پر تو میرےدل کے ٹکڑے!!! میری چھاتی چھلنی کر دے یہ تو کب سےبانجھ […]

تنقید

’’کوئی اور ستارہ ‘‘ کا شاعر ۔۔۔توصیف تبسم ؔ : یونس خیال

  • نومبر 27, 2019
  • 0 Comments

یونس خیال اتفاق یہ ہے کہ ’’ کوئی اور ستارہ ‘‘ کے شاعر سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہے لیکن جب سے مجھے اس کاشعری مجموعہ پڑھنے کوملا، اپنائیت کاایک خوشگوار احساس ضرورموجودہے ۔گویاڈاکٹرتوصیف تبسم سے میراتعلق ان کے اشعارسے ابھرتی فکری سطحوں کی نسبت سے ہے ۔تعلق کی یہ سطح ،شخصی تعلق ذراہٹ […]

نظم

راس الخیمہ کے ساحل پر بوقتِ عصر : نصرت نسیم

  • نومبر 27, 2019
  • 0 Comments

چمکتا آفتاب بہ وقت عصر نیلگوں سمندر موج اڑاتا نگاہوں کو خیرہ کرتا ہوا دہکتے آفتاب میں پانی کے کیسے کیسے رنگ کبھی نیلگوں، کبھی زمردیں چمکتی کرنوں میں کئ رنگ گھلے ملے کروٹیں بدلتا سمندر موجوں کی روانی خیالات کی طغیانی شکرکی فراوانی الحمدللہ الحمدللہ

قرآن

Al_Quran(القرآن)

  • نومبر 27, 2019
  • 0 Comments

ترجمہ : صفدربھٹی سورۃ الانعام آیات27 تا 28 بسم اللّہ الرحمن الرحیم 27. اور کاش تو دیکھے ان کو جبکہ دوزخ کے کنارے کھڑے کہتے ہوں ہائے کاش ہم لوٹا دیے جائیں اور اپنے پروردگار کی آیات کو نہ جھٹلائیں اور ایمان والوں میں سے ہو جائیں. 28. اب تو ان پر ظاہر ہو چکا […]

ديگر

پشتواشعار ۔۔۔ ترجمہ : فاروق سرور

  • نومبر 26, 2019
  • 0 Comments

بارانہ رو رو پی وریگہ زما جانان لہ دی لمدہ کڑل کتابونہ O rain! fall But slowly and gently You made wet The precious books of my love ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ که ټوله شپه باران اورېږي زما پر خپل جانان باور دي را به شينه If rain falls All the night O my love! I trust You […]

نظم

اک قافلہ : نواز انبالوی

  • نومبر 26, 2019
  • 1 Comment

میں نے دیکھا ہے کہ سحر ہوتے ہی خوشنودیوں کا ایک قافلہ فکری، جمالیاتی اور عملیت کا اک کٹھن سفر طے کر کے مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کی پہلی کرن کے ساتھ اس دہرتی پر نمودار ہوتا ہے پھر وہ ذی وقار بن کر زمیں پر موجود ہر ذی اور روح کو ہوش کے […]

خیال نامہ

اُستاد بلوری خان، سردیاں اور سردیوں کی شاعری : حکیم احمد نعیم ارشد

  • نومبر 26, 2019
  • 0 Comments

            اُستاد بلوری خاں انگیٹھی کے پاس بیٹھے آگ کی رفاقت سے لطف اندوز ہو رہے تھے میرے کمرے داخل ہوتے ہی بڑے تپاک سے خوش آمدید کہتے ہوئے بولے یار کوئی تو وجہ تھی آہاہاہا، واہ واہ واہ، کوئی تو وجہ تھی میں نے بیٹھتے ہوئے پوچھا اُستاد جی […]

ديگر

لفظ،معنی اور جذبے : یوسف خالد

  • نومبر 26, 2019
  • 0 Comments

                 جذبہ حواس خمسہ سے جو توانائی حاصل کرتا ہے یہی حاصل شدہ توانائی تخلیقی عمل میں صرف ہوتی ہے تو فن تشکیل پاتا ہے-یوں فن پارے کے تار و پود میں تخلیق کار کا حسی تجربہ شامل ہو جاتا ہے جو قاری کے نظام فکر اور مزاج […]

غزل

غزل : شوکت علی نازؔ

  • نومبر 26, 2019
  • 0 Comments

شوکت علی نازؔ عمر  بھر جو    جیا مرا ہو کر آج کیوں چل دیا جدا ہو کر میری    چاہت کی انتہا ہو کر جا رہا    ہے    کوئی خفا ہو کر چھوڑ جائے گا تو اندھیروں میں پر جیوں گا     تری ضیاء ہو کر ایک رستہ ہماری    منزل ایک اجنبی  […]

نظم

کسان کی کتھا : سلمیٰ جیلانی

  • نومبر 26, 2019
  • 0 Comments

ہل چلا کر سوکھی دھرتی کے سینے سے اناج کا سونا نکالتے ہیں کپاس کی چاندی اگانے کو وہ اپنا پسینہ بہاتے ہیں ان کے اپنے بالوں میں اترتی چاندی کس نے دیکھی کھیت کو پانی دینے کو راتوں کی نیند گنواتے ہیں کبھی بیلوں کی جگہ خود ہی ہل میں جت جاتے ہیں جب […]