تنقید

مجید امجد کی شاعری میں کَونیاتی اور سائنسی وژن: شاہدماکلی

سائنس اور شاعری میں کئی باتیں مشترک ہیں۔ جیسا کہ شاعر اور سائنس دان ناربرٹ ہرسکارن (Norbert Hirschhorn)نے اپنے مضمون ’’ جدید شاعری، جدید سائنس ۔۔۔۔ ساخت، استعارہ اورمَظاہر‘‘ میں لکھا ہے: "شاعری اور سائنس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں، کیوں کہ دونوں کائنات اور انسانی بقا کی اَصل […]

غزل

غزل : اکمل حنیف

  باتیں تری  غلط  نہ  ترے  ضابطے  غلط لیکن تجھے جو ملتے ہیں وہ مشورے غلط   اب واپسی کی راہ  بھی آتی  نہیں  نظر عجلت میں ہم نے چن لیے تھے راستے غلط   آندھی  کو  دے رہا ہے جو   الزامِ  تیرگی رکھےتھےخود ہی صحن میں اُس نے دیے غلط کرتا رہا ہے پیار […]

غزل

غزل : ع۔ع۔عالم

دعا تو  کرتا ہوں پر ، بد دعا  نہیں کرتا میں زندگی کو کبھی بھی خفا نہیں کرتا خموش رہنے لگا ہوں ،صدا نہیں کرتا تمھاری بزم میں آ کر ، اٹھا نہیں کرتا یہ کس جہنم میں لاکرمجھے ہے پھینک دیا یہاں تو  کوئی  کسی سے وفا  نہیں کرتا میں اپنی ذات میں ایسا […]

تنقید

ڈاکٹر علیم ؔعثمانی۔توصیفِ بتاں سے دربارِنبی تک:ڈاکٹر نذیر احمد ندوی

ڈاکٹر محمد عبدالعلیم عثمانی جوادبی وشعری دنیا میں علیمؔ عثمانی کے نام سے مشہور تھے ، نہ صرف طبیب حاذق، کامیاب ہومیوپیتھ معالج ،بلکہ معروف ومقبول کہنہ مشق شاعر تھے۔ ان کی شخصیت باغ وبہار ،طبیعت مرنجان مرنج ،آواز سامعہ نواز اورانداز دلنواز تھا ۔بارگاہ ایزدی سے اگرانھیں ایک طرف جمال ظاہر سے سرفراز کیاگیا […]

یادیں

یادیں نجیب احمدکی : حامد یزدانی

لہرالہرا کر چلتے ہوئے ہلکے نیلے رنگ کے ویسپا سکوٹر کاہینڈل سنبھالے نجیب احمدذرا سا ترچھا بیٹھے ہوئے تھے۔میں ان کے پیچھے سوار تھا۔سچی بات ہےان کے بیٹھنے کا یہ انداز مجھےکچھ عجیب لگا۔ میں نے کہا: ’’ نجیب صاحب!کیا آپ نے نوٹ کیا ہے کہ آپ ٹیڑھا بیٹھے ہوئے ہیں؟ ‘‘ انہوں نے گردن […]

خطوط

ڈاکٹر وزیر آغا (مرحوم ) کے خط میرے نام (2) : ڈاکٹرستیہ پال آنند

۔۔۔ یعنی کہ وہی بات ہوئی جس کا مجھے خدشہ تھا۔ پہلے تو آپ اقبال کے اس مقولے پر مضبوطی سے قائم تھے کہ ’’دل‘‘ اور ’’دماغ‘‘ میں کدورت کے امکان کے بارے میں سوچنا ہی غلط ہے۔ دل تو ایک بچہ ہے جو کھلونوں کی دکان میں سجا ہوا ہر کھلونا اُچک کر بھاگنا […]

غزل

غزل : ناصر علی سید

  شبِ فراق خیالِ وصال کم کم ہے یہ اور بات طبیعت بحال کم کم ہے   جو ایک رسم  چلی تھی مزاج پُرسی کی کبھی بہت تھی مگراب کے سال کم کم ہے   نظرکے پاس مگر دل سے دُور تھا ایسا بچھڑنے والاہے لیکن  ملال کم کم ہے   بس اپنی دُھن میں […]

پنجابی صفحہ

تک سرگی دیا تاریا : اقتدارجاوید

چھڑ شہادت انگلیے کڈھ سُر کوٸی اکتاریا سن راتے دیے سپنیے تک سرگی دیا تاریا جھلمل شکل خیالویں جگمگ روپ نویکلا واہ پانی دیا چانناں واہ مٹی دیا گاریا ساڑ رگاں سب نیلیاں بال مواتے چونویں گال سریر کبیر نوں اندرو اندری پاریا مار چھٹا ہک زورواں پلک پلک تے لون دا اتوں مٹھیا چھالیا […]

غزل

غزل : خالد شریف

رخصت ہوا  تو  بات  مری  مان  کر  گیا جو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو  ویران  کر گیا دلچسپ واقعہ ہے کہ کل اک عزیز دوست اپنے   مفاد  پر   مجھے   قربان   کر   گیا کتنی سدھر گئی ہے […]

کالم

مراقبے سے محاسبے تک : ڈاکٹراسدمصطفیٰ

اس دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو آپ کو اتنی زیادہ پریشانی میں مبتلا کرے جتنا آپ کے اپنے خیالات کرتے ہیں۔دراصل آپ کی زندگی کی خوشیاں آپ کے سوچنے کے معیار پر منحصر ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اگر آپ امکانات پر توجہ دیتے ہیں تو آپ کو مزید پریشانیوں کا سامنا […]