غزل

یہی بہُت ہے کہ لب سی رکھو ،صفائی نہ دو : ڈاکٹرخورشیدرضوی

یہی ہے عشق کہ سَر دو ‘ مگر دُہائی نہ دو وفُور ِ جَذب سے ٹُوٹو ‘ مگر سُنائی نہ دو یہ دَور وہ ہے کہ بیٹھے رہو چراغ تَلے سبھی کو بزم میں دیکھو ‘ مگر دِکھائی نہ دو زمیں سے ایک تعلُّق ہے نا گُزیر مگر جو ہو سکے تو اِسے رنگ ِ […]

نعت

وہ اسمِ پاک وسیلہ بنا ہے بخشش کا : مقصودعلی شاہ

ہمیشہ نعت کہی بے زبان سانسوں نے مٹا دیے مرے باقی نشان سانسوں نے دمِ وداع نے کھینچا ہے مقطعِ مدحت خُدا کا شکر کہ رکھا ہے مان سانسوں نے رواں رہا رگِ جاں میں وہ اسمِ خیر افزا یقیں میں ڈھالے ہیں سارے گمان سانسوں نے خیالِ نعت میں تاروں نے کی ثنا بندی […]

بک شیلف

کلیاتِ مظہر (مرتبہ ارسلان احمدارسل) ۔۔۔ایک تاثر : شبیر احمد قادری

بیسویں صدی کے وہ اربابِ فکرودانش جنھوں نے اپنے شانہ تخلیق سے گیسوۓ سخن کو سنوارنے اور سلجھانے کے ذیل میں قابلِ قدرحصہ لیا،نہ صرف شاعری بلکہ نثرنویسی میں بھی کمال حاصل کیا ان میں سے ایک اہم اور معتبر نام حافظ مظہرالدین مظہر کا بھی ہے، حافظ مظہرالدین ١٩١٤ ٕمیں ستکوہا ضلع گورداسپور میں […]

نظم

تمہارے ہاتھ میں ہاتھ : ستیہ پال آنند

کس قدر آہستگی سے،دھیرے دھیرے، چپکے چپکے تم نے اپنے ہاتھ کو ہاتھوں میں میرے دے دیا ہے پھول، شبنم، صبح کی پہلی کرن کا ایک جھُمکا مخملی کافور، ٹھنڈی اور میٹھی آنچ جیسے ہاتھ کا یہ لوچ، ریشم اور سنبل کے ملن سا! تم نے اپنے ہاتھ کو ہاتھوں میں میرے دے دیا ہے […]

نظم

سات بازاروں کا شہر : اقتدار جاید

میں رونق بھرے سات بازاروں کا شہر ہوں میری آنکھوں میں پُر پیچ گلیوں کے خم ہیں جہاں دھوپ پوری نہیں پڑ رہی سینکڑوں ہیں دکانیں جہاں نرم چھجوں کے نیچے چمکدار بارش کا پانی نہیں رُک رہا پیچ کھاتی سیہ رنگ سڑکیں جہاں اب کے بجری بچھانی نہیں ریت چھلنی کے اوپر نہیں چھاننی […]

افسانہ

چراہ گاہ : خاورچودھری

  پہرے میں سختی آتی جارہی تھی۔ لوگ گھروں میں یوں دبکے بیٹھے تھے، جیسے باہر کی دُنیا سے آشنا ہی نہ ہوں۔ ہُو کا ایساعالم تھا، جس طرح قیامت خیزآندھیوں اور سیلابوں سے پھیل جانے والی تباہی کے بعد ہوتا ہے۔ گھریلو زندگی کچھ اس سے زیادہ مختلف نہ تھی۔ کوئی نہیں بتاسکتا تھا، […]

غزل

غزل : غزالہ شاہین مغل

کچھ ادھر باقی ہے کچھ خاص ادھر باقی ہے کیا کہوں کیسے کہوں کیسا یہ ڈر باقی ہے عزم ٹوٹے گا نہیں زیست رلاتی جا تو مجھ میں جینے کا ابھی دیکھ ہنر باقی ہے تیری جانب سے جفاؤں کی بھلا فکر ہو کیوں مجھ میں موجود ابھی ذوقِ نظر باقی ہے خامشی شور مچاتی […]

نظم

میں لا مرکز نہیں : یونس متین

میں آدم زاد ہُوں یہ بھر بھری مٹی مری پہچان ہے اور سر پھری وحشی ہَوا میرا حوالہ ہے مرے اندر کہیں پاتال میں وحشت کے سارے رنگ یکجا ہیں میں پتھر تو نہیں پتھر میں تو انکار کی جرات نہیں ہوتی ! مگر میں آج بھی انکار کرتا ہُوں خود اپنے نصف چہرے کا […]

غزل

غزل : رفیق سندیلوی

مَیں تیری آگ کے اندر اُتر کے دیکھوں گا جَلوں گا اور کرشمے ہُنر کے دیکھوں گا تُجھے پتا چلے آبِ رواں کو کیا دُکھ ہے مَیں ایک دن تُجھے چھاگل میں بھر کے دیکھوں گا مِلاؤں گا نئے اجزا ترے مُرکّب میں دوبارہ حُسن کی تشکیل کر کے دیکھوں گا مرا مزاج کُہستانی ہے […]

غزل

غزل : ڈاکٹرخورشید رضوی

یہ جو ننگ تھے ‘ یہ جو نام تھے ‘ مجھے کھا گئے یہ خیال ِ پُختہ جو خام تھے ‘ مجھے کھا گئے کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی وہی زاویے کہ جو عام تھے ‘ مجھے کھا گئے مَیں عمِیق تھا کہ پَلا ہُوا تھا سکُوت میں یہ جو لوگ […]