غزل

نمکین غزل : ڈاکٹر عزیز فیصل

سجن کی دل میں جب موجودگی ہوتی نہیں تھی جگر میں اس قدر آلودگی ہوتی نہیں تھی وہ تب بھی عین بیہودہ تریں شاعر نما تھا کہ جب بیہودگی، بیہودگی ہوتی نہیں تھی چڑا جب پیڑ پر آوازے کستے آ دھمکتا تو چڑیوں کو کوئی آسودگی ہوتی نہیں تھی جب ابا جیب خرچہ مانگنے پر […]

کالم

کاش ہم سوچ پاتے ! : یوسف خالد

مسائل کس طرح حل ہوں کہ ہم نے کبھی زحمت نہیں کی سوچنے کی ہم اپنے معاشرے میں مال و زر جمع کرنے والے طبقات کو دو بڑے حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں ایک طبقہ وہ ہے جو مستقل عدم تحفظ کا شکار رہتا ہے – اس طبقہ کے لوگ اس لیے مال و […]

غزل

غزل : غزالہ شاہین مغل

اپنے اندر اتر پڑی کل رات اک جہاں کھوجتی رہی کل رات زندگی مر ہی تو گئی کل رات ختم اک داستاں ہوئی کل رات چاند کب تھا یہ آہ تھی میری آگ شبنم کو جو لگی کل رات کہکشائیں تلاش کرنی تھیں میں خلا کھودتی رہی کل رات خواب کتنے ہی آنکھوں میں رکھ […]

ديگر

اپنی ذات کے سفرکونکلیے : ریاض احمد احسان

بندگان محبت پر سلامتی ھو! عالی دماغ لوگ کائنات تخیلات کے شرق و غرب سے ھوتے ھوئے ہفت افلاکی بلندیوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں— سمندروں کی گہرائیوں میں اترتے ھیں—- اہرام مصر ھو— دیوار چین ھو—- تاج محل کی دلکشی و دلنشینی ھو — بابل کے معلق باغات ھوں– ار کی لائبریریاں ھوں یا […]

غزل

جا کر کسی خلیج میں حائل نہیں ہوئی یہ ریت تھی عجیب جو ساحل نہیں ہوئی سارے جواز تیرے بہت دلنشین ہیں پر میں کسی بھی بات کی قائل نہیں ہوئی اس بار فصل کو تھے مسائل زمیں سے بھی بے وقت بارشوں سے ہی زائل نہیں ہوئی ہر ایک جملہ اسکا بہت کاٹ دار […]

قرآن

Al_Quran(القرآن)

ترجمہ : صفدربھٹی سورۃ ھود آیات 15 تا 16 Surah Hood verses 15 & 16 اعوذ باللّہ من الشیطن الرجیم بسم اللّہ الحمن الرحیم 15. مَن کانَ یرید الحیوۃ الدنیا و زینتھا نوف الیہم اعمالھم فیھا وھم فیھا لا یبخثون. 16. اولیک الذین لیس لہم فی الاخرۃ الا النار، وخبط ما صنعو فیھا و بطل […]

غزل

اتنے اچھے کيوں لگتے ہو؟ : محسن نقوی

اتني مدت بعد ملے ہو کن سوچوں ميں گم پھرتے ہو   اتنے خائف کيوں رہتے ہو؟ ہر آہٹ سے ڈر جا تے ہو   تيز ہوا نے مجھ سے پوچھا ريت پہ کيا لکھتے رہتے ہو؟   کاش کوئی ہم سے بھي پوچھے رات گئے تک کيوں جاگے ہو؟   ميں دريا سے بھي […]

غزل

غزل : محسن نقوی

ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے تو دير تک مرے گھر کا سکوت بولتا ہے   ہم ايسے خاک نشيں کب لبھا سکيں گے اسے وہ اپنا عکس بھي ميزان زر ميں تولتا ہے   جو ہو سکے تو يہي رات اوڑھ لے تن پر بجھا چراغ اندھرے ميں کيوں ٹٹولتا ہے؟   […]

افسانہ

کِرودھ : خاور چودھری

  تمام راستوں پر پولیس کا پہرہ تھا؛یوں معلوم ہوتا تھا ،جیسے کرفیو لگادیاگیاہو۔ کاروبارِ زندگی بالعموم معطل تھا۔ گاؤں والے بتاتے تھے ،کہ کھانے پینے کی اشیافروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ صرف دوا فروشوں کی دکانیںکھلی ہیں۔ بعض اسپتال بھی کام کررہے ہیں۔ باقی سارا شہر بند ہے۔ مسئلہ یہ تھا، کہ ایسے […]

تنقید

کیا موجودہ ادب رُو بہ تنزّل ہے! ۔۔۔ ایک تاثر : شبیر احمد قادری

” نقوش” کو اردو ادبی رسایل کی صفِ اوّل میں بھی جداگانہ اور معتبر مقام حاصل تھا۔اس کے عام شمارے بھی خاص شماروں کا درجہ رکھتے تھے۔١٩٤٨ ٕ میں لاہور سے ہاجرہ مسرور اور احمد ندیم قاسمی کی زیرِ اِدارت طلوع ہونے والا یہ رسالہ بہت جلد ایلِ قلم کی توجہ کا مرکز بن گیا،سیّد […]