تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (10)

رہے اس شوخ سے آزردہ ہم چندے تکلـف سے تکلف بر طرف، تھا ایک اندازِ جنوں وہ بھی  غالبؔ ———— ستیہ پال آنند بناوٹ پر تھی مبنی آپ کی آزردگی ، غالبؔ؟ جنوں کیا اس بناوٹ کی تھی واضح آشکارائی؟ یہ سب تھا گویا داؤ گھات، اک ترکیب،اک کرتب؟ مگر،اے پیش بیں غالبؔ، مجھے اتنا […]

تنقید

سقراط ۔۔۔ قتیلِ شعورِِنو : ڈاکٹر زاہد منیرعامر

یہ حقیقت ہے کہ قدیم تاریخی شہروں کے باسی بالعموم اپنے شہروں کے تاریخی مقامات سے آگاہ نہیں ہوتے۔جامعہ الازہر میں پڑھاتے ہوئے جب میں مصرکے تاریخی مقامات کی سیرکا تذکرہ کرتاتو اپنے مصری رفقاکو ان سے بے خبرپاتاحتیٰ کہ قاہرہ کے رہنے والے ایسے اساتذہ بھی تھے جنھوںنے کبھی اہرامات نہیں دیکھے تھے۔ اہرامات […]

نظم

تھکا ہوا بدن : فیض محمد صاحب

حدتِ آفتاب سے جل رہے ہیں پتھر درودیوار کا سینہ لو سے آتش زدہ ہے پیاسی چڑیاں بیری کے درخت سے زمیں پہ اتر کر پانی سے بھری بالٹی میں غوطہ زن ہوتی پھرتی ہیں کھلی کھڑکی سے آتی ہلکی ہلکی ہوا بدن پہ بکھرے پسینے کو خثک کرتی تھک گٸی ہے سخت دوپہر کے […]

افسانہ

یک طرفہ بندھن : ع ۔ع ۔ عالم

جن چیزوں میں مبتلا ہونے سے زمان و مکاں کی حدود و قیود؛وجودِ انساں پر؛ اپنی اثر انگیزی سے محروم ہو جایا کرتی ہیں؛ان میں ” محبت” سرِ فہرست ٹھہرتی ہے۔عبداللہ ،عائشہ سے اظہارِ محبت کر چکا تھا۔مگر عائشہ اسے اپنا دوست کہتی ۔اس بات پر اکثر عبداللہ نالاں بھی ہوتا اور کہتا کہ: "مجھے […]

تنقید

برطانیہ کا نظامِ تعلیم اور اردو زبان کی تدریس ۔۔۔ معیار ومسائل : ڈاکٹراسد مصطفیٰ

  برطانیہ کا نظام تعلیم ایجوکیشن اور انوویشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی کام کر تا ہے جبکہ ان سکولوں میں حکومتی پالیسیوں کا نفاذ لوکل اتھارٹیز کے سپر د ہوتا ہے۔یہ تعلیمی نظام نرسری،پرائمری، سیکنڈری اور ٹریٹری ایجوکیشن میں منقسم ہے ۔نرسری تعلیم 3 سے 4 سال، پرائمری تعلیم 5 سے 11 سال،سیکنڈری تعلیم 12 […]

کالم

ذکر کچھ بچھڑنے والے دوستوں کا : ناصر علی سید

نہ فکر نیند کی ہمیں نہ جاگنے کی آرزو شیدو کا تاریخی قصبہ میرے گاؤں اکوڑہ خٹک سے قریب پانچ کلو میٹر دور ہے، والد گرامی آغا جی سید دلاورشاہ نوراللہ مرقدہ اور بڑے بھائی پشتو کے معروف شاعر اور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر فلمز اینڈ پبلیکیشنز سید اعجاز بخاری مرحوم بھی […]

کالم

آئینے : ڈاکٹر اسدمصطفیٰ

اس کائنات میں اگر کوئی سخی ہے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذاتِ ہے۔باقی ساری دنیا کی سخاوتیں دراصل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہےجو اس نے اپنی مخلوق میں تقسیم کی ہے اور اس مہر ومحبت کا حصہ ہے جو ہم اپنے دلوں میں اپنوں اور دوسروں کے […]

افسانہ

 بیڑا غرق : سعید اشعر

  پورے ایک ہفتہ کے بعد امی کے گھر گیا۔ حالانکہ یہ میرا معمول تھا کہ روزانہ عصر کے وقت لازمی وہاں حاضری دیتا اور گھنٹہ ڈیڑھ بیٹھ کے تسلی سے ان کی باتیں سنتا۔ "تمھیں کچھ پتہ ہے۔ تمھاری خالہ بیمار ہو گئی تھیں۔ مرتے مرتے بچی ہیں۔ پورا ایک ہفتہ ہسپتال رہی ہیں۔ […]

تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (۹)

لکھا  کرے  کوئی احکامِ طالعِ مولود کسے خبرہےکہ واں جُنبشِ قلم کیا ہے                                    غالبؔ —————— ستیہ پال آنند “لکھا کرے کوئی احکام ِ طالع ِ مولود” حضور، “کوئی” سے آخر مر اد کیا ہے یہاں؟ مر زا غالبؔ […]

افسانہ

کشمیری : ع ۔ع ۔ عالم

  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا دورانیہ؛ ایک ماہ سے تجاوز کر چکا تھا۔ گھر بند، معبد گاہوں پر تالے آ ویزاں، دکانیں بے آ باد اور میدان ، سنسان ہو چکے تھے۔دن کے وقت بھی رات کے بارہ بجے کا بعد نمو پانے والے سناٹے کی سی کیفیت ہوتی۔بھاری بھرکم اسلحہ سے لیس، بھارتی […]