Poetry نظم

ہواکے ہاتھوں میں برچھیاں ہیں

  • جولائی 25, 2019
  • 0 Comments

    آصف شفیق ہَوا کے ہاتھوں میں برچھیاں ہیں جو سرد راتوں میں شب اسیروں کے ننگے جسموں کو سرد مہری سے کاٹتی ہیں ہَوا کے ہاتھوں میں برچھیاں ہیں جو زرد موسم میں خشک پتوں کے زرد لاشوں کو بھوکی دھرتی کا رزق بننے کو چھوڑ دیتی ہیں راستوں میں ہَوا کے ہاتھوں […]

تنقید

جدیدیت کا نسب نامہ اور لیاقت علی عاصم کی شاعری

  • جولائی 25, 2019
  • 0 Comments

از: توقیرعباس طے شدہ بات ہے کہ ادبی اصطلاحات اب ثقافتی تصورات اور نظریات سے جڑی ہوئی ہیں۔مختلف لو گوں کے ہاتھوں سے رومانویت ، جدیدیت اور مابعد جدیدیت کے تناظر اور خدو خال بدلتے رہتے ہیں۔ یہ ضروری بھی ہے کیوںکہ اسی سے کامیاب ثقافتی ادوار کا تقابل اور بہت حد تک ایک جامع […]

Poetry خیال نامہ غزل

غزل۔۔۔ شاعر:ممتازشیخ

  • جولائی 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر:ممتازشیخ پہلے اس شہر کو مسمار کیا جائے گا پھر ترا راستہ ہموار  کیا جائے  گا عشق تو کام ہی ایساہے کہ اس بستی میں آخری جان کے  ہر بار کیا  جائے گا وہی اک شخص توکاٹے گامیاں!میری جڑیں جو یہاں میرا  طرف دار کیا جائے  گا پہلے تو ترک تعلق کی وبا پھیلے گی […]

Poetry غزل

غزل ۔۔۔ شاعر:عقیل اختر

  • جولائی 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر: عقیل اختر بوجھ ایسا ہے کہ شانوں کو جھکا بیٹھے ہیں مجتمع کر کے ترے در پہ    انا بیٹھے ہیں ہم نے اک درجۂ حیرت میں تجھے پایاتھا اور اک درجۂ حیرت میں گنوا    بیٹھے ہیں حاضری     قیس قبیلے کی سردشت     ہوئی ہم نے بھی ہاتھ اٹھا کر کے کہا:بیٹھے […]

افسانہ

بِھڑ ۔۔۔افسانہ۔۔ از: محمدجاویدانور

  • جولائی 25, 2019
  • 0 Comments

افسانہ نگار:محمدجاویدانور "ہزار بار سمجھایا تھا کہ بچوں کو تساہل پسند نہ بناؤ”..،،، ” انہیں اپنی زندگی خُود گُزارنی ھے۔ زندگی آسان ھے نہ کھیل تماشہ”—– "لاکھوں پییش بندیاں کر کے بس ایک حد تک ھی آسائش اور سُکھ کی گارنٹی دی جا سکتی ھے” …..،، ” ہر کسی کو اپنی زندگی با لآخر خُود […]

Poetry غزل

غزل ۔۔۔ شاعر : بیدلؔ حیدری

  • جولائی 24, 2019
  • 0 Comments

شاعر: بیدل حیدری دریا نے کل جو چُپ کا  لبادہ  پہن لیا پیاسوں نے اپنے جسم پہ صحراپہن لیا وہ ٹاٹ  کی قبا تھی کہ  کاغذ کا پیرہن جیسا  بھی مل گیا  ہمیں ویسا پہن لیا فاقوں سے تنگ آئے توپوشاک بیچ دی عریاں ہوئے توشب کا اندھیرا پہن لیا گرمی لگی توخودسے الگ ہوکے […]

Poetry غزل

غزل ۔۔۔ شاعر:باقی احمد پوری

  • جولائی 24, 2019
  • 0 Comments

شاعر: باقی احمدپوری اتنا بھی خوش نہ ہو کہ عدو قید ہو گیا دنیا سمجھ رہی ہے کہ تُو قید ہو گیا یہ انقلاب آیا ہے اب کے بہار میں شاخ ِ شجر میں ذوق ِ نمو قید ہو گیا نشتر لگا رہا ہوں کہ آزاد پِھر سکے دل کی رگوں میں میرا لہو قید […]

Poetry غزل

غزل ۔۔۔ شاعر:ظہور نظر

  • جولائی 24, 2019
  • 0 Comments

شاعر: ظہورنظر دیپک راگ ہے چاہت اپنی، کاہے سنائیں تمھیں ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں، کیوں سُلگائیں تمھیں ترکِ محبت ، ترکِ تمنّا کر چُکنے کے بعد ہم پہ یہ مُشکل آن پڑی ہے کیسے بُھلائیں تمھیں دل کے زخم کا رنگ تو شاید آنکھوں میں بھر آئے روح کے زخموں کی گہرائی کیسے […]

Poetry غزل

غزل ۔۔۔ شاعر:شہزاد احمد

  • جولائی 24, 2019
  • 0 Comments

شاعر: شہزاداحمد گزرنے ہی نہ دی وہ رات مَیں نے گھڑی پر رکھ دیا تھا ہات میں نے فلک کی روک دی تھی مَیں نے گردش بدل ڈالے تھے سب حالات مَیں نے ذرا سی رہ گئی ہے عمر باقی نبھانا ہے کسی کا ساتھ مَیں نے میں اُس کی ذات میں گم ہو گیا […]