قرآن

Al_Quran(القرآن)

  • نومبر 22, 2019
  • 0 Comments

ترجمہ : صفدربھٹی سورۃ الانعام آیات 25 تا 26 بسم اللّہ الرحمن الرحیم 25. اور اُن میں سے کوئ آپ کی طرف کان لگاتا ہے، لیکن ہم نے اُن کے دلوں پر پردہ ڈال رکھا ہے تا کہ اس کو سمجھ نہ سکیں اور اُن کے کانوں میں بہرہ پن ڈال رکھا ہے، تو اگر […]

افسانہ

پارو : محمد حمید شاہد

  • نومبر 21, 2019
  • 0 Comments

محمد حمید شاہد جب وہ آنگن میں چت کبَرے کو باندھ رہا تھا تو دھیرے دھیرے یہ بھی بڑبڑا رہا تھا: ’’جب اساڑھ آئے گا اور بھڑولے بھر جائیں گے تو تجھ جیسا ایک اور ضرور لاؤں گا‘‘ کھونٹے سے بندھی رسی کوا س نے کھنچ کر گرہ کی مضبوطی کا اِطمینان کیا پھر سیدھا […]

غزل

غزل : سعیداشعر

  • نومبر 21, 2019
  • 0 Comments

وہ کنارے پہ جب سے آئی ہے جھیل بھی کروٹیں بدلتی ہے ایسی وحشت کبھی نہیں دیکھی یہ ہوا روشنی سے لڑتی ہے جس جگہ پر جدا ہوئے تھے ہم تیرگی سی وہاں پہ ٹھہری ہے پیڑ پچھلے دنوں ہوا سے گرا فاختہ شاخ پر ہی بیٹھی ہے سچ تو یہ ہے کہ میں ہی […]

تنقید

سعید اشعر کی نگاہ بلند،سخن دلنواز شاعری : ڈاکٹراسحاق وردگ

  • نومبر 21, 2019
  • 1 Comment

صوبہ پختونخوا کی اردو شاعری میں وادئ ہزارہ سے ہر عہد میں نئی آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔۔معاصر شعر میں بھی اسے ہزارہ کا اختصاص سمجھا جائے کہ یہاں آصف ثاقب،سلطان سکون۔۔۔کے نو کلاسیکی لہجے کے پہلو بہ پہلو رستم نامی،نسیم عباسی،پرویز ساحر،محمد حنیف،احمد حسین مجاہد ۔۔کا رنگ نو بھی تازگی کی روایت مرتب کر رہا […]

نعت

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : شاہدجان

  • نومبر 21, 2019
  • 0 Comments

دل  کی کیا بات ہے منظر ہی نیا ہو  جائے آپ کے ذکر سے صر صر بھی صبا ہو جائے آپ  کے عشق کی تاثیر ہے  پارس   جیسی یہ جو چھو جائے تو کھوٹا بھی کھرا ہو جائے عشق ہو دل میں مرے شیخِ محقق جیسا نعت میں جذبہُِ حسان   عطا   ہو  جائے عکس ہے […]

ديگر

بات ناصرخسروکی : ڈاکٹرمعین نظامی

  • نومبر 20, 2019
  • 0 Comments

ڈاکٹرمعین نظامی تم نے وہ کہانی نہیں سنی کہ چنار کے کسی درخت کے نیچے کدو کی بیل اگی، درخت پہ چڑھی اور بیس دنوں میں ہی اس پر چھا گئی۔ اس نے چنار سے پوچھا: تمھاری عمر کیا ہے؟ چنار نے بتایا: دو سو سال، اور اب تو اس سے بھی کچھ زیادہ ہی […]

غزل

غزل : سبیلہؔ انعام صدیقی

  • نومبر 20, 2019
  • 0 Comments

جو میرے غم ، خوشی ، ڈر جانتا ہے وہ   اندر  کیا  ہے  منظر  جانتا ہے ہے دل میں موجزن طوفان کتنا مرا رب مجھ سے بہتر جانتا ہے مچلتی ہیں کنارے پر جو لہریں میں پیاسی ہوں سمندر جانتا ہے بنے گا دل کا پتّھر کیسے ہیرا یہ فن بھی دستِ آزر جانتا ہے […]

کالم

ایک تلخ حقیقت : یوسف خالد

  • نومبر 20, 2019
  • 0 Comments

کوئی بھی فرد، معاشرہ یا ملک جب اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لیتا ہے – تو اس کے لیے لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماضی سے رجوع کرے اور اپنی تاریخ کے ان فیصلوں کا تجزیہ کرے جو اس کے حال کو تشکیل دینے کا باعث بنے ہیں – اگر تو اس کا […]

Literature

Maano :Farooq Sarwar

  • نومبر 20, 2019
  • 0 Comments

A short story from Pashto literature "Maano” Farooq Sarwar The old man was he with a big turban and long beard, the kitten was moaning and he was listening to the cries. Though the young cat was near but the place was unknown. He was busy in the search and was looking at all sides. […]

ديگر

آہ ۔۔۔ جناب انوارحسین جلوآنوی بھی رخصت ہوئے۔

  • نومبر 19, 2019
  • 0 Comments

میری ان سے ملاقات نہیں تھی لیکن میں انھیں جانتاتھا۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جنھیں جاننے کے لیے ان سے ملناضروری ہوتابھی نہیں ۔۔۔۔۔ وہ عاشقَ رسول ﷺ تھے ۔۔۔۔ ایک صوفی ۔۔۔۔ ایک عالم ۔ میں نے ان کی گفتگوئیں 92 چینل میں جناب نذیراحمد غازی کے پروگرام میں سنیں  ـــــ لفظ ان […]