غزل

کون ہے جو یہاں اداس نہیں : عبدالعزیز

موسمِ گل بھی ہائے راس نہیں کون ہے جو یہاں اداس نہیں تو نہیں، دل نہیں، حواس نہیں آج کچھ بھی تو اپنے پاس نہیں ڈوبتی جارہی ہے ناؤ مگر کوئی تدبیر اپنے پاس نہیں آج حالات ہیں شدید بہت ساقیا! ایک دو گلاس نہیں پونچھ لے اپنے آنسوؤں کو عزیز یاں کوئی تیرا ہم […]

افسانہ

کھلونا : سعید اشعر

  سیکنڈ ایئر کی کلاس فرسٹ فلور پر تھی۔ خالدہ سیکنڈ ایئر اردو کا پیریڈ مکمل کر کے سیڑھیاں اتر رہی تھی کہ اسے راشدہ ملک مل گئی۔ ہمیشہ کی طرح چست کپڑے پہنے ہوئے۔ جن کی وجہ سے اس کا غیر ضروری موٹاہا چھپنے کے بجائے چھل چھل کرتا باہر آ رہا تھا۔ شاید […]

ديگر

اہل ذوق اور چشم بینا کے لیے۔۔۔۔ کچھ پیچیدہ باتیں : تابندہ سراج

کچھ ڈر ، کچھ وہم ،کچھ انجان پن اور کچھ مایوسی مل کر، کبھی کبھار زندگی کی چھلانگوں کو آزمائش بنا دیتے ہیں۔ بیماری اور موت کے بارے میں میرا نظریہ الگ تو نہیں ہے، پر میرے خاندان والوں کو عجیب ضرور لگتا ہے۔ مجھے موت کا نام لینے سے ڈر نہیں لگتا، ہاں اس […]

افسانہ

کمرہ نمبر 121 : سیدہ ہُما شیرازی

زندگی میں بعض مقامات ایسے آتے ہیں جہاں سے زندگی ایک بار پھر نیا جنم لیتی ہے ایسا جنم جو پچھلے جنم سے زیادہ مضبوط اور من چاہا ہوتا ہے میرا پہلا جنم چک21 میں ہوا۔۔۔جس کی مٹی میرے جسم میں اتنی زیادہ ہے کے اسکا اندازہ اس چک سے میری محبت اور عقیدت سے […]

نعت

بات سب سے جدا مدینے کی : بشیراحمدقادری

بات چھیڑ ، اے صبا ! مدینے کی آئے ٹھنڈی ہوا مدینے کی باغ روحوں کے لہلہا اٹھیں کھل کے برسے گھٹا مدینے کی فرش تا عرش ہو گئے روشن ایسے پھیلی ضیا مدینے کی حاجیا ! چھوڑ دے سبھی باتیں بات مجھ کو سنا مدینے کی باتیں کتنی ہی خوبصورت ہوں بات سب سے […]

تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (۴)

  اسدؔ  بزمِ تماشا  میں  تغافل  پردہ  داری  ہے اگرڈھانپےتو آنکھیں،ڈھانپ، ہم تصویرِعریاں ہیں    (غالبؔ) ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰ (رن آن لائنز میں ایک مکالمہ) ستیہ پال آنند حضور اتنا تو فرمائیں کہ یہ گفت و شنید ِ باہمی کیا ہے تخاطب کس سے ہے اور کون ہے جو یوں مخاطب ہے؟ عجب عذب البیانی ہے کہ […]

سلسہ جات

وبا اور روایتی زندگی کی طرف سفر : سیدہ ہُماشیرازی

  وبا سے انسانی زندگی یکسر بدل کر رہ گئی ہے یہ بدلاؤ محض ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ اس کُرہءعرض پر رہنے والے تمام انسان ہی اس میں شامل ہیں انسانی زندگی میں اس طرح کا بھونچال بہت عرصہ کے بعد آیا ہے وہ بھی اُس لمحے جب انسان جدید دور اور اس […]

کالم

کرونا اور ہمارےتعلیمی مسائل : ڈاکٹر اسد مصطفیٰ

زندگی کا کوئی بھی شعبہ یا طبقہ ایسا نہیں ہے جو کرونا سے متاثر نہ ہوا ہو مگر مجھے سب سے زیادہ فکر اپنی نوجوان نسل کی ہے جس سے اس موزی وائرس نے اس کا قیمتی وقت چھین لیا ہے۔جب کرونا پھیلنے کے خدشہ کے تحت سکول،کالج اور یونیورسٹیاں بند کی گئیں تو اس […]

تنقید

’’ حُسن کیا ہے‘‘ کرامت حسین جعفری کے خیالات۔۔۔ ایک تاثر(۱) : ڈاکٹر شبیر احمد قادری

سراپا نگاری کو شعروسخن کا جزوِ اعظم قرار دیا جاۓ تو غلط نہ ہو گا۔محبوب اور اشیا و مظاہرہ کی ایک اک ادا کو جزوِ سخن بنایا گیا ہے ،ایک مضمون کو سو رنگ سے باندھنے کا میلان عام ہے ۔ولی محبوب کے لب کو لعلِ بدخشاں اور میر تقی میر گلاب کی اک پنکھڑی […]

افسانہ

پاگل خانہ : فریدہ غلام محمد

وہ ٹھیک شام چھ بجے پاگل خانے کے سامنے اتری تھی ۔جاڑے کے دن تھے اچھی خاصی سردی تھی ،شال کو اچھی طرح لپیٹ کر وہ گیٹ کراس کر گئی ،گیٹ والے نے اسے نہیں روکا ،یہ اسکا ہر ہفتے کا معمول تھا ،اس کے ایک ہاتھ میں شاپر اور دوسرے ہاتھ میں ٹفن کا […]