افسانہ

خواب : فریدہ غلام محمد

میں اجازت ملتے ہی کمرے میں داخل ھوئی ،سادہ سا کمرہ۔۔۔۔ہلکے نیلے رنگ کے پردے ۔۔۔۔ان میں سے دھوپ چھن کر آرہی تھی ۔۔۔۔۔۔سادہ سا براؤن صوفہ ،صاف ستھری لکڑی کی میز ۔۔۔۔۔۔۔میں کہاں بیٹھوں بھلا ۔۔۔ خود سے ہمکلام تھی ۔۔۔۔۔۔پھر اکیلے صوفے پر بیٹھ گئی ۔ وہ داخل ھوئے تو میں بےساختہ کھڑی […]

ناولٹ

صفراوی : صفدربھٹی

  اوئلِ دسمبر کی خنک سہہ پہر … ابر کےچھوٹے بڑے قطعات آسمان کے وسیع آنگن میں چہل قدمی میں مشغول تھے جو وقتاً فوقتاً ابدی منبعِ ضیاء کو پردے سے ڈھانک کر اہلِ زمین کو آفتاب کی لطیف حدت سے محروم کر دیتے. اور پھر دفعتاً سردی سے ٹھٹھرتے پرندوں پر ترس کھاتے ہوئے […]

تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (۶)

غالبؔ اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخؔ آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِمیر ؔ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ  کے  تمہی  استاد نہیں ہو ، غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا ٭٭٭ ستیہ پال آنند مدح میں میرؔ تقی میر کی، یہ دو اشعار خوب ہیں قدر شناسی کے لیے، پر قبلہ شعر […]

نظم

إمرأة : سلمیٰ جیلانی

میں جنس نہیں اشرف المخلوق ھوں وہی جسے خالق نےبنایا تو اپنی تخلیق پہ نازاں ھوا انجیر کی ، زیتون کی اور امن والے شہر مکہ کی قسم کھا ئ فرمایا لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم جب ماں کی کوکھ سے پیدا ھوا کچھ نہیں جانتاتھا جاہل مطلق تھا وہ رب نے فرمایا لاتعلمون […]

تنقید

جدید غزل کی روایت میں محسن نقوی کا مقام : سیدہ ہما شیرازی

دکن کی سرزمین سے پروان چڑھنے والی غزل تاریخی سفر طے کرتے ہوئے دہلی میں خدائے سخن میر تقی میر کے دور میں داخل ہوئی وہاں پختگی کے مراحل سے گزرنے کے بعد غالب کے دور میں اپنے عروج کو پہنچی اکیسویں صدی میں غزل کے اظہار کے جدید طریقے اپنائے گئے ہم یوں کہہ […]

کالم

پردیسی تھا دنیا سے گیا : ڈاکٹراشفاق احمد ورک

علمی و ادبی دنیا میں یہ خبر نہایت رنج و ملال کے ساتھ سنی جائے گی کہ اُردو دنیا کے بلا شبہ سب سے بڑے محقق حافظ محمود شیرانی کے پوتے، شاعرِ رومان اختر شیرانی کے فرزندِ ارجمند، فارسی و اُردو زبان کے مستند محقق، منفرد خاکہ نگار اور ایک قابلِ فخر استاد اور انسان […]

تنقید

دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں (سیماب اکبر آبادی) : اسلم ملک

عُمرِ دراز مانگ کے لائی تھی چار دن دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں سیماب اکبر آبادی کا یہ شعر یوں سمجھیں حبیب ولی محمد نے بہادر شاہ ظفر کا بنادیا . انہوں نے اسے اسی زمین میں ظفر کی غزل میں شامل کرکے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کیا گایا کہ اب […]

تنقید

حُسن کیا ہے ! (۲) ۔۔۔ سیّد علی عباس جلال پوری کے افکار۔۔۔ ایک تاثر: ڈاکٹر شبیر احمد قادری

سیّد علی عباس جلالپوری( ١٩١٤ ٕ ٕ۔١٩٩٨ ٕ) کا شمار ممتاز پاکستانی فلسفیوں میں ہوتا ہے ،تاریخ ، تہذیب و ثقافت اور مذہب اُن کی دلچسپی کے خاص شعبے تھے، ایک درجن سے زیادہ کتب سے اُردو کا دامن مالا مال کیا،اُن میں سے ” مقاماتِ وارث شاہ” ،” اِقبال کا علم کلام”، ” روحِ […]

نظم

لہکتی ، مہکتی فلک کی حسینہ : ناصرمحمود اعوان

پہاڑوں میں گونجی ہے کوئل کی کو کو پپہیوں کی پی پی عنادل کے نغمے خیاباں میں قمری کی ٹھمری ڈھلانوں میں مینا کی بھیروں درختوں میں طوطی کی تانیں سروں کی وہ کانیں ہوا میں ہے ٹھٹھرن ہیں باد بہاری کے جھونکے پھلاہی کے پھولوں کی پھیلی ہے خوشبو گل جعفری کی مہک چھا […]

کالم

ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں : ڈاکٹر اسدمصطفیٰ

آج صبح سے حضرت علامہ کا یہ مصرعہ میرے دل و دماغ میں گونج رہا ہے۔اقبال نے تو عقل و خرد کی ایک خامی گنوائی تھی ,مگر میرے دماغ میں اپنی ان تمام خامیوں اور کمزوریوں کا خیال آرہا ہے،جن کے سبب کرونا ہر طرف سے بڑھ چڑھ کے حملے کر رہا ہے اور پوری […]