Poetry نظم

جبر

  • اگست 26, 2019
  • 0 Comments

شاعر: محمدجاوید انور اپنی کھالوں میں چھپ جاؤ جو باہر جھانکا تُمہارے وُہ ناکردہ گُناہ تُمہارے مُنہ پر مل دیے جائیں گے جن کا تُمہیں سان گُمان بھی نہ ہوگا تمہاری آنکھیں نکال لی جائیں گی تُمہیں مارا جائے گا اور موت کو بھی تُم سے دُور کر دیا جائے گا گھسیٹ گھسیٹ کر لپیٹ […]

افسانہ

بَین

  • اگست 26, 2019
  • 0 Comments

افسانہ: احمدندیم قاسمی                 بس کچھ ایسا ہی موسم تھا میری بچی، جب تم سولہ سترہ سال پہلے میری گود میں آئی تھیں۔ بکائن کے اودے اودے پھول اسی طرح مہک رہے تھے اور بیریوں پر گلہریاں چوٹی تک اسی طرح بھاگی پھرتی تھیں اور ایسی ہوا چل […]

سلسہ جات

کُچھ کھٹی میٹھی یادیں(۲۰)

  • اگست 26, 2019
  • 0 Comments

از : نیلما ناہید درانی ایک بار پھر سہالہ ۔ فرخندہ اقبال اور 30 سب انسپکٹرز سہالہ سے ٹریننگ کر کے آئیں تو بہت خوش تھیں۔۔۔۔سہالہ میں کمانڈنٹ سروش علوی تھے۔۔۔ان کی بیگم کی بھانجی بھی سب انسپکٹر تھی جو سرگودھا سے ٹریننگ کرنے آئی تھی۔۔۔اب لاہور کے علاوہ دیگر اضلاح میں بھی سب انسپکٹرز […]

Poetry نظم

جس دن تیری یاد نہ آئے

  • اگست 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر: یونس خیال  سب موسم پت جھڑکے موسم سب رنگوں پرکالی چادر پنچھی چُپ کے راگ الاپیں  خوشبوئیں ساکت ہو جائیں جس دن تیری یاد نہ آئے

Poetry غزل

احمد فراز کی برسی پراُن کی ایک غزل

  • اگست 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر: احمد فراز رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہِ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ […]

بک شیلف

نظم کی بارگاہ میں

  • اگست 25, 2019
  • 1 Comment

از : ڈاکٹر معین نظامی خوب صورت نام والے نثری نظموں کے اس عمدہ مجموعے کی خالق محترمہ نجمہ منصور ہیں جن کا قابلِ رشک تخلیقی سفر گزشتہ تین دہائیوں کو محیط ہے۔ ان کے زادِ سفر میں پانچ شعری مجموعے، ایک کلیات اور دو تحقیقی کتابیں شامل ہیں۔ ان کی نظموں کا ایک مجموعہ […]

تنقید

سرخ رس والا سبز پتّا

  • اگست 25, 2019
  • 0 Comments

از : ڈاکٹر معین نظامی امیر خسرو نے جنوبی ایشیا کے ذرّے ذرّے سے ٹوٹ کر محبّت کی اور اس کے مختلف فطری مناظر اور ثقافتی و سماجی مظاہر کو اپنی شاعری میں والہانہ سراہا۔ انھوں نے اپنی ایک فارسی مثنوی میں برِصغیر کی سماجی زندگی کے ایک سبز و سرخ جزوِ لطیف، پان کی […]

پنجابی صفحہ شاعری

غزل

  • اگست 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر:  شہزاد تابش اکھر باہجوں پیار فسانے رہ گئے نیںٹٹے تیر تے کئی نشانے رہ گئے نیں گزرے وقت نوں کول بٹھا کے پچھاں گاکتھے میرے یار پرانے رہ گئے نیں شہراں دی آبادی اندر لگدا اےباہروں میلے، وچ ورانے رہ گئے نیں غربت تے مجبور بدن دے لاشے تےاکھاں وچوں نیر وسانے رہ گئے […]

Poetry نظم

جُوتے

  • اگست 25, 2019
  • 0 Comments

شاعر: افتخار بخاری تپتی ریت پر ننگے پائوں چلنا ایک قدیم فن ہے جیسے بانسری پر گریہ کرنا جیسے درد بھرا گیت لکھنا جیسے محبت کرنا ریت سے، بھوکا رہ کر سراب سے، پیاسا ہوتے ہوئے یہ فن نسل در نسل کی کمائی ہے اِس کے پیچھے سفّاک صدیاں ہیں ایک فن اور بھی ہے […]

خیال نامہ

قلم کاقرض

  • اگست 25, 2019
  • 1 Comment

شاعرہ : نوشی ملک میں محبت کا وفور لیے اپنے سائباں تلے نیلے،پیلے،لال،گلابی رنگ اوڑھے جب کبھی کاغذ کی پکار پر قلم اٹھاتی ہوں خوشبو کی سیاہی سے پھول لکھنا چاہتی ہوں تو میری جنت کی کھڑکیوں سے درد کی تصویریں اندر جھانکتی دہائی دیتی ہیں کہ ہماری کہانی لکھو ۔۔۔۔لکھو! ایسے میں بے حسی […]