تنقید

عصرِحاضرکاباصلاحیت افسانہ نگار ۔۔۔نورالامین : پروفیسرمجاہدحسین/ڈاکٹر ارشاد احمدخان

انگریزی ادب میں مختصر افسانہ کا آغاز انیسویںصدی کی ابتداء میں واشنگٹن ارونگ’’ اسکیج بک‘‘ ۱۸۱۹؁ء کی اشاعت سے ہوا۔ ہاتھارن نے تمثیلی کہانیاں لکھ کر مختصر افسانہ کے فن میں اضافہ کیا ۔ایڈگرایلن پونے پہلی مرتبہ افسانہ کے فنی لوازم متعین کیے۔امریکہ ، فرانس، روس اور انگلستان کے مشہور و معروف افسانہ نگاروں میں […]

افسانہ

خوابوں کا ڈورا : شازیہ مفتی

توبہ آج تو سڑکوں پہ اتنا رش تھا یوں لگ رہا تھا سارے مردوزن مع آل اولاد باہر نکل آئے ہیں ۔ بہت پچھتائ آج خریداری کے لیے نکل کر ۔ بمشکل راستہ بناتے ، ہانپتے ، ہاتھوں سے گرتے وزنی تھیلے سنبھالے گاڑی تک پہنچی ۔ اچانک پھٹی پٹھی آواز میں ایک صدا سنائی […]

افسانہ

احساس : فریدہ غلام محمد

پیاری ایمن بہت پیار مجھے پتہ ھے تم مجھے خط نہیں لکھو گی ۔تم ایک صاحب عزت انسان کی بیوی ھو اور میں کیا ھوں ،ہر طرف سے ٹھکرائی ھوئی لڑکی۔ بلکہ تیس کی تو ھو گئی ھوں اب لڑکی بھی کہاں نجانے کیوں مجھے وہ سہ پہر یاد آ رہی ھے جب ہم دونوں […]

غزل

غزل : جاوید دانش

خود کو تری نظروں میں گرانا تو نہیں ہے رکھنا ہے تجھے یاد  بھلانا تو  نہیں   ہے کھینچا ہے محبت سے ترے شہر کا نقشہ حالانکہ  یہ چاہت کا  زمانہ تو  نہیں  ہے پلکوں پہ  بٹھایا  ہے جسے  پیار دیا ہے اُس نے مجھے پہلو میں بٹھانا تو نہیں ہے کانٹوں نے بنانا ہے سفر […]

تنقید

برطانیہ کاافسانہ اور مقصود الہی شیخ : ڈاکٹر اسد مصطفیٰ

مقصود الہی شیخ برطانوی افسانے کے تخلیقی کارواں کے سرخیل ہیں۔ان کے افسانوں کے متنوع موضوعات انہیں وہ امتیاز بخشتے ہیں کہ وہ بیک وقت پاک وہند اور برطانیہ کے افسانہ نگار کہے جا سکتے ہیں۔برطانیہ کے افسانہ نگار کے طور پر ان کے افسانے میں برطانیہ ہی سے متعلقہ طرز احساس کے عناصر مجتمع […]

تنقید

"جب کھیت جاگے "از کرشن چندر… تنقیدی تاثرات: ڈاکٹر عبد العزیز ملک

کرشن چندر نے ناولوں،افسانوں اور رپورتاژوں کے توسط سےجس تخلیقی وفورکا مظاہرہ کیا اس نے انہیں اُردو کے صف اوّل کےتخلیق کاروں میں لا کھڑا کیا ہے۔ویسےتودہ نومبر2014میں پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے لیکن بچپن کے بیشتر ایام کشمیر میں گزارےجو اُن کے رگ و ریشے میں اتر گیا، کشمیر کا خطہ […]

کالم

وہ رنگ اتر ہی گئے جو اْترنے والے تھے : ناصر علی سیّد

آغاز زمستان کی بارشوں کابہت انتظار کیا جاتا ہے کیونکہ بارش سے پہلے کی سردی، خشک ہونے کی وجہ سے طبیعتوں میں ایک بے نام سی بے کیفی پیدا کر رہی ہوتی ہے اور کبھی کبھی جب دیر تک بارش نہیں ہوتی تو جیسے سردی رینگ رینگ کر آگے بڑھ رہی ہوتی ہے گزشتہ کچھ […]

نظم

میرا ہنر میری ریاضت دم بخود ہے : یوسف خالد

مرے احساس نے لفظوں کی خوشبو اوڑھ کر میرے تصور سے کسی ان دیکھے پیکر کو نظر کے سامنے لانے ، اسے محسوس کرنے کی انوکھی آرزو کی ہے میں خوش تو ہوں مگر یہ سوچ کر حیرت زدہ بھی ہوں خدا معلوم وہ کیسی ہے اس کے روپ کی سج دھج کا کیا عالم […]

تحقیق

علامہ شبلی ؒ بحیثیت مدیر : ڈاکٹرمحمدالیاس الاعظمی

علامہ شبلیؒ(۱۸۵۷ء-۱۹۱۴ء)نے مدیرکی حیثیت سے جو کارنامے انجام دئے اگرچہ گردش ایام نے ان کے نقوش دھندلے کردئے ہیں، تاہم اس کامطالعہ آج بھی دلچسپی اور فائدے سے خالی نہیں بلکہ واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ صدی میں مسلمانوں میں تحقیق و تدقیق، تلاش وتفحص اور مختلف علوم و فنون سے جو شیفتگی پیداہوئی اس […]

بک شیلف

سوانح سرسیّد…ایک بازدیداز پروفیسر شافع قدوائی : پروفیسرمجاہد حسین

زیرِنظر کتاب سوانح سر سید …ایک بازدید پروفیسر شافع قدوائی کی تصنیف ہے جو اکتوبر ۲۰۱۸ء کو مجلس ترقیِ ادب لاہورسے شائع ہوئی ۔ پروفیسر شافع قدوائی کا تعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہے اور شعبۂ ترسیلِ عامہ میں پروفیسر ہونے کے علاوہ انھوں نے ایک عالم اور ادبی نقاد کے طور پر خصوصی […]