تنقید

عالمگیریت اور ثقافت : ڈاکٹرناصرعباس نیر ّ

  • اکتوبر 20, 2019
  • 0 Comments

ڈاکٹرناصر عباس نیر ّ عالمگیریت کے مفہوم اوراس کے مظاہر سے متعلق اردو میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ان میں سے چند باتوں کو دہرائے بغیر چارہ نہیںتاکہ اردوادب اورمقامی ثقافتوں پر اس کے اثرات کو سمجھا جاسکے جو اس کانفرنس کا بنیادی موضوع بھی ہے۔عالمگیریت کی نمایاں ترین صورت معاشی ہے۔معاشی عالمگیریت صنعتی عہد […]

نظم

ڈینگی پھیل رہا ہے : سعید اشعرؔ

  • اکتوبر 20, 2019
  • 0 Comments

سعید اشعرؔ ہم ایسی مسند کے وارث ہیں جس پر باری باری بیٹھنے والے ہم میں سے نہیں ہیں ہم ان لوگوں سے اپنے مردہ مسخ شدہ بچوں کی خاطر انصاف کے طالب ہیں جن کے اپنے بچوں کی ولدیت کے خانے میں ان کا اپنا نام نہیں ان کی ازواج کی کوکھوں میں پلنے […]

افسانہ

بس بیٹی ی ی! ۔۔۔ افسانہ: محمد جاوید انور

  • اکتوبر 20, 2019
  • 0 Comments

محمد جاوید انور نصف شب کو اسلام آباد کے سرکاری ریسٹ ہاؤس کے کمرے سے باھر  گھُپ اندھیرے میں ، کہ بجلی ابھی ابھی بند ہوئی ہے ، تیز ہوا ڈراؤنی سیٹیاں بجا رہی ہے ۔ بادل زور سے گرجتے ہیں اور موٹی موٹی بوندیں  گرنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ آندھی سے محکمۂ موسمیات […]

غزل

غزل : ناصر ملک

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

ناصر ملک گونگے بہروں کی حکومت جو بنا دی جائے بولنے والے فقیروں کو سزا دی جائے ایک چولھے سے جُڑے خانہ خرابوں کے بیچ ایک دیوار وراثت کی اُٹھا دی جائے دستخط موت کے پروانے پہ کر دیتا ہوں آخری بار یہ تحریر پڑھا دی جائے عین ممکن ہے کوئی کان کھلا رہ گیا […]

خیال نامہ

انشائیہ اور عصری آگہی : ڈاکٹرانورسدید

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

ڈاکٹرانورسدید بظاہر یہ بات تعجب انگیز نظر آتی ہے کہ مختلف اصناف ادب کے فروغ و ارتقاء کا سلسلہ مخصوص ادوار اور زمانوں کے ساتھ بھی متعلق ہوتا ہے تاہم اگر ادب کا تجزیہ کیا جائے تو اس حقیقت سے انکار ممکن نظر نہیں آتا کہ بعض اصناف مخصوص زمانے میں فروغ و ترقی کی […]

افسانہ

الجھن : احمد ندیم قاسمی

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

احمد ندیم قاسمی رات آئی، خیر کیلئے ہاتھ اٹھائے گئے اور اس کے بیاہ کا اعلان کیا گیا۔۔۔ وہ لال دوپٹے میں سمٹی ہوئی سوچنے لگی کہ اتنا بڑا واقعہ اتنے مختصر عرصے میں کیسے تکمیل تک پہنچا، وہ تو یہ سمجھے بیٹھی تھی کہ جب برات آئے گی تو زمین اور آسمان کے درمیان […]

غزل

غزل : ممتاز اطہر

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

ممتاز اطہر جلی حرفوں فصیلوں پر لکھا کچھ اور کہتا ہے مگر اندر سے شہرِ بے صدا کچھ اور کہتا ہے وہ منظر ہے کہ آنکھوں پر کسی صورت نہیں کُھلتا ہَوا کچھ اور کہتی ہے دیا کچھ اور کہتا ہے فضا شفّاف ہے اور پَر کھلے ہیں فاختائوں کے مگر یہ خاک و خوں […]

مزاح

ریس کورس سے تانگے تک : مشتاق احمد یوسفی

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

مشتاق احمد یوسفی اسکول ماسٹر کا خواب جیسے جیسے بزنس میں منافع بڑھتا گیا، فٹن کی خواہش بھی شدید تر ہوتی گئی۔ بشارت مہینوں گھوڑے کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے گھوڑے کے بغیر انکے سارے کام بند ہیں۔ اور بادشاہ رچرڈ سوم کی طرح وہ ہر چیز گھوڑے کی خاطر […]

ديگر

نئی رُتوں کاسندیسہ : ریاض احمد احسان

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

ریاض احمد احسان پرکیف منظروں کو جسم و جاں میں اتارنے والے چہرے کسی نجم درخشاں کا سنہری روپ پاتے ھیں- محبت ، الفت، خلوص اور ایثار کی تجلیوں میں نہانے والے نفوس کے مقام و مرتبے اور منصب دلبری کو نئی اور تازہ مہکار ملتی ھے- اہل محبت جہان فانی میں دائمی کردار نبھاتے […]

نظم

کہانی پھر جنم لے گی : یوسف خالد

  • اکتوبر 19, 2019
  • 0 Comments

یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز منظر سے کوئی کردار ابھرا ہے عجب ماحول ہے اک بے نیازی ہے،جنوں پرور ادا ہے رقص جاری ہے تھرکتے پاؤں انگاروں پہ پڑتے ہیں تو انگاروں کی نبضیں ڈوب جاتی ہیں انوکھی بے خودی ہے کیف و مستی ہے […]