بک شیلف

اردوغزل ۔۔۔ چندزاویے

  • جولائی 21, 2019
  • 0 Comments

تبصرہ : یونس خیال ’’اردوغزل ۔۔۔ چند زاویے‘‘ جناب ڈاکٹرعابد سیال کی اردوٖغزل پرایک شاندارتنقیدی کتاب ہے ،جسے عکس پبلیکیشنز، لاہورنے بڑے اہتمام سے شائع کیاہے۔۱۴۴صفحات پرمشتمل اس کتاب میں تاثرات،اسلوبیات اورمطالعات کے عنوانات کے تحت ۱۳ مضمون شامل ہیں ۔ بنیادی طورپرتنقیدکاکام کسی فن پارے کے ظاہری اورباطنی حسن وقبیح کی پرتیں کھولنے کے […]

آنسو خیال نامہ سلسہ جات

آنسو ۔۔۔ دوسراورق

  • جولائی 21, 2019
  • 0 Comments

از: یونس خیال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  گزشتہ سے پیوستہ ’’ بڑا‘‘ہونے پر میرے پہلے ہمرازیہی آنسوتھے۔ میں نے بظاہرہنستے ہوئےجیناسیکھ لیاتھالیکن تنہائی میں یہ آنسومیرامسکن بن چکے تھے۔ ماں،دادی،دادا اوربہن بھائیوں کے آنسواورسب سے بڑھ کراپنے قیدی باپ کے آنسو،جنھیں میں دیکھ تونہیں سکتاتھالیکن محسوس ضرورکرسکتاتھا۔ یہ میری پناہ گاہیں تھیں ۔ میں جب بھی کسی کی […]

افسانہ

بھٹی

  • جولائی 20, 2019
  • 0 Comments

  افسانہ نگار: محمدجاویدانور       محمدعلی ماشکی نے رس نکلے گنے کے خشک پھوگ کو لمبی چھڑی کی مدد سے چھیداں کی بھٹی کی دہکتی آگ میں دھکیلا تو چنگاریوں کی شوخ قطار چڑ چڑ کر کے بھٹی کے دہانے سےنکل بھاگی ۔ بھٹی نے ایندھن کا استقبال کر کے بھڑکتے شعلوں کو […]

خیال نامہ

بانوکی ڈائری

  • جولائی 20, 2019
  • 0 Comments

 از: صائمہ نسیم بانو روابط میں بھرم رکھنا ہو تو لبوں پر مروت کی بخیا گری واجب ہے۔ دریدہ دہنی جہاں وقتی ابال کو معدوم کرتی ہے وہیں لاشعور کی کسی تہہ میں ایک ٹیس کی مانند اپنا مسکن بنا لیا کرتی ہے۔ یہ اچھا ہے کہ آواز بلند کی جائے لیکن اس سے بھی […]

Poetry خیال نامہ غزل

غزل ۔۔۔ شاعر: حسن مسعود

  • جولائی 19, 2019
  • 0 Comments

    شاعر: حسن مسعود تِرے خیال کو اوڑھا بدن کو جادہ کیا سفر کے شوق میں لمحوں کو یوں بھی سادہ کیا یوں میں نے وقت کے گھوڑے پہ عمر پوری کی نظر کو زین پہ رکھا سفر پیادہ کیا گرے ہوئے ہیں درختوں کے خواب سڑکوں پر یہ تو نے کون سے موسم […]

بک شیلف خیال نامہ

فلسفہٗ عشق ۔۔ مصنفہ ڈاکٹرصغریٰ صدف

  • جولائی 19, 2019
  • 0 Comments

 تبصرہ : یوسف خالد ڈاکٹر صغریٰ صدف بطور ادیبہ ،شاعرہ،کالم نگار،ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں کے حوالے سے انتہائی معتبر شخصیت ہیں – ان کا خصوصی حوالہ صوفی ازم اور پنجابی ادب و ثقافت کا فروغ ہے – وہ بطور ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈ کلچر ( پلاک ) اپنی خدمات […]

Poetry غزل

ساغرصدیقی ( وفات۔ ۱۹؍جولائی ۱۹۷۴)

  • جولائی 19, 2019
  • 0 Comments

تحریر؍انتخاب: عنایہ فلک نور ساغر صدیقی 19 ؍جولائی 1974ء کولاہور میں فوت ہوٸے۔آج ان كی وفات كادن ہے۔ آپ 1928ء میں انبالہ میں پیدا ہوئےتھے۔ ان کا پیدائشی نام محمداخترتھا۔ اوائل عمر سے شعر و شاعری سے شغف تھا۔ ساغر صدیقی ایک درویش منش اعلیٰ پائے کے شاعر تھے۔ انھوں نے کئی فلموں کے گیت […]

Poetry غزل

غزل

  • جولائی 18, 2019
  • 0 Comments

   رحمان حفیظ ہوئے ہجرت پہ مائل پھر مکیں آہستہ آہستہ بہت سی خواہشیں دِل سے گئیں آہستہ آہستہ ہَوا اس سانحے میں غیر جانبدار نکلی، سو دھوئیں کی ایک دو موجیں اٹھیں آہستہ آہستہ مجھے ماہِ منور نے بہت اْلجھائے رکھا، اور سمندر کھا گئے میری زمیں آہستہ آہستہ مری آنکھیں گماں کے سِحر […]

Poetry نظم

داستان گو

  • جولائی 18, 2019
  • 0 Comments

یونس متین آگ جلتی رہی گلخنِ وقت میں رات بھر آگ جلتی رہی اور حلقہ نہ ٹوٹا زمستاں کی بیوہ ہوائیں اندھیروں کی لاشوں سے دست و گریباں ٹھٹھرتی ہوئی سرد گائوں کی گلیاں خموشی کے بستر پہ سوئی ہوئی کہر کی بوڑھیاں اور چوپال میں ہر کوئی منتظر اور بے چین تھا کہ ادھوری […]