نظم

کھلونے دیکھ کر : فیض محمد صاحب

ٹیبل پہ سجے کھلونے
فرصت میں جمی آنکھیں
ان میں
ماضی کے وہ سب منظر
خود کو دھرا رہے ہیں
کافی دنوں سے جسم
اک کمرے میں بند ہو کر
سب پرانے دوستوں کے نقش
تلاش کر رہا ہے
شاید ان دنوں میں میرے دوست بھی
زندگی کی دوڑ سے تھک ہار کے
سستا رہے ہوں گے
کچھ پرانی تصویروں میں
میری طرح بچپن ڈھونڈتے ہوں گے
سب پرانے چٹکلوں کو یاد کر کے
چھتوں پہ تنہا
ٹہل ٹہل کر تھک جاتے ہوں گے
تو کمرے میں بیٹھے
پھر وہی بچپن کی یادیں
یاد کر خودکلامی کرتے ہوں
اور کسی کے سوال کرنے پہ
کہ کیا ہوا ہے بتلاؤ تو؟
تو کہتے ہوں بس ویسے ہی
مسکرایا ہوں
وہ سامنے
ٹیبل پہ سجے کھلونے دیکھ کر

younus khayyal

About Author

1 Comment

  1. 에볼루션카지노

    اپریل 13, 2020

    환영합니다.
    It’s a shame you don’t have a donate button! I’d most certainly donate to this superb blog!
    I needs to spend some time 에볼루션바카라 learning more or working out more.
    I guess for now i’ll settle for book-marking
    추천드리는 사이트 를 확인해보세요.

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نظم

ایک نظم

  • جولائی 11, 2019
       از : یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز
نظم

آبنائے

  • جولائی 13, 2019
         اقتدارجاوید آنکھ کے آبنائے میں ڈوبا مچھیرا نہ جانے فلک تاز دھارے میں گاتی ‘ نہاتی