متفرقات

ضلع جھنگ ۔۔۔ تعارف اورشخصیات:فیصل زمان چشتی

ضلع جھنگ نے ساہیوال ، فیصل آباد ، لیہ ، توبہ ٹیگ سنگھ کے اضلاع کو جنم دیا، اب چنیوٹ ضلع جھنگ سے جنم لینا والا پانچ ضلع ہے۔بڑے بڑے اولیا ء کرام استراحت فرماہیں ، حضرت سلطان باہو ، پیر تاج الدین اٹھا رہ ہزاری کے مزارات یہاں پر واقع ہیں جہاں دنیابھر سے ہزاروں زائرین حاضری دیتے ہیں ۔ ہیر کا مزار قدیم فن کا نادر نمونہ ہے، ،سر زمین جھنگ ایک مردم خیز علاقہ ، رومان پروردھرتی اور اولیاء کرام کا مسکن ہے۔

جھنگ صوبہ پنجاب کا ایک تاریخی اور قدیمی ضلع ہے ۔جسکی آبادی تقریبا 48 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا زیادہ تر رقبہ ، میدانی ہے اور اس کے مغرب میں تھل کا صحرائی علاقہ ہے۔
جو دریا ئے جہلم کے کنارے سے شروع ہو کر خوشاب اور بھکر کے ضلع تک جاتاہے ۔ اس قدیم ضلع کو انگریزوں کے دور میں سیال سٹیٹ کہا جاتاتھا ۔ 1881ء میں جھنگ کی ریاست 1540 مربع کلو میٹر پر مشتمل تھی اور پنجاب کے و سیع و عریض رقبہ پر پھیلی ہوئی تھی ۔

ایک صدی قبل کی بات ہے کہ جھنگ کی کل چھ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل لائلپور بھی ہوتی تھی جسے آج دنیا فیصل آباد کے نام سے جانتی ہے ۔ شو مئی قسمت کہ جھنگ کی تحصیل لائلپور آج اسی ضلع کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بن چکی ہے جبکہ یہ بتدریج سکڑتا گیااور بدلتی ہوئی حکومتو ں نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی انتظامی ضروریات کے پیش نظر اس میں قطع برید کا سلسلہ جاری رکھا۔
1971 ء میں پاکستان دو لخت ہوا تو اس کا دکھ آج تک بھلایا نہیں جا سکا ۔ لیکن پنجاب کا قدیم ضلع جھنگ اپنے قیام سے لیکر آج تک کئی لخت ہو چکا ہے ۔جھنگ کو انگریزوں کے تسلط سے آزاد ہوئے 73 برس بیت چکے ہیں لیکن آ ج بھی یہا ں کے باسی جاگیر دار وں اور سیاست دانوں کی غلامی کرتے نظر آتے ہیں ۔ ضلع جھنگ نے لیہ ، فیصل آباد ، سائیوال ، ٹوبہ اور بھکر کو جنم دیا ، اب ضلع جھنگ کی چار تحصیلوں میں جھنگ ، شورکوٹ ، احمد پور سیال اور آٹھا رہ ہزاری شامل ہے۔
سر زمین جھنگ کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس نے ایسے سپوتو ں کو جنم دیا جنہوں نے کسی نہ کسی شعبے میں اپنا لوہا منوا کر اس سرزمین کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔ اس دھرتی نے حضرت سلطان باہو جیسے سلطان العارفین ، ڈاکٹر عبدالسلام جیسے سائنسدان ، ڈاکٹر شہر یا ر جیسے طبیب ، ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے سکالر ،فرحت عباس شاہ مجید امجد , شیر افضل جعفری جیسے شاعر، علی نواز شاہ جیسے ناول نگار , ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ جیسے نامور ادیب اور نذیر ناجی , محمود شام جیسے صحافی اور علیم ڈار جیسے ایمپائر پیدا کیے۔
ڈاکٹر عبدالسلام کو فزکس میں نوبل انعام ملا اور فرحت عباس شاہ کو اپنی تخلیقی وسعت اور شاعرانہ بلندی کے باعث دنیا کے عظیم شعراء میں تو شمار کیا جاتا ہی ہے لیکن انہوں نے مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے علاوہ ٹوٰسٹ اپ اکنامک تھیوری اور دنیا کا پہلا اسلا مک مائیکروفائنانس ماڈل پیش کرکے بطور ماہر اقتصادیات و معشت دان کے دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل کیا .
اس کے علاوہ معروف ٹی وی اینکر ز سمیع ابراہیم ، عظمیٰ نعمان اور نامو ر نیوز Ptv علی نواز شاہ اور معروف نجی ٹی وی چینل کے ایم ڈی محسن نقوی کا تعلق بھی جھنگ شہر سے ہے۔ جھنگ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے یہ ایشیا ء کا شاید دنیا کا واحد ضلع ہے۔
جس کے دو سپوت ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈاکٹر ھارگو بندکرانہ نے سائنس کی دنیا میں عظیم خدمات دینے پر نوبل انعام سے نوازا گیاہے۔

Open photo

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ متفرقات

گڈوکون سے اسکول جائے گا؟

  • جولائی 27, 2019
از: سنیا منان گڈو کونسے اسکول جائے گا؟ گڈو کے اسکول کا مسئلہ آیا تو سمجھو صحیح معنوں میں دانتوں
متفرقات

شدت غم میں رونے سے کیا ہوتا ہے؟

  • جولائی 28, 2019
از: ناصرمحموداعوان آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ رونے کا