متفرقات

شدت غم میں رونے سے کیا ہوتا ہے؟


از: ناصرمحموداعوان
آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ رونے کا عمل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی صورتحال میں آدمی کی سانس کو منظم کرتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 197خواتین پر تجربات کیے۔ ان خواتین کو ایک ایسی افسردہ کر دینے والی ویڈیو دکھائی گئی جسے دیکھ کر ان میں سے کئی خواتین رونے لگیں۔
سائنسدان اس دوران ان کے دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کرتے رہے اور بعد ازاں ان کے اس صدمے سے نکلنے کے متعلق بھی ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کے نتائج میں معلوم ہوا کہ رونے سے انسان کو غم پر قابو پانے میں کوئی مدد نہیں ملتی بلکہ اس کا الٹا اثر ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل جو خواتین اس ویڈیو کو دیکھ کر رو دی تھیں وہ زیادہ دیر تک اس صدمے سے دوچار رہیں۔ تاہم ان خواتین میں ایک چیز دیکھی گئی کہ رونے سے اس دکھ کی صورتحال میں ان کی سانس زیادہ منظم اور بہتر ہو گئی تھی۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لیہ شرمین کا کہنا تھا کہ ”اب تک ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ رونے سے انسان کو غم اورصدمے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے مگر ہماری تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف ہوا ہے۔رونے سے ذہنی پریشانی سے وابستہ ہارمونز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تاہم اس سے ہماری سانس منظم اور سست رفتار ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دل کی دھڑکن میں کم ہو جاتی ہے، جس سے ہمارے جسم کو صدمے کی صورتحال میں استحکام ملتا ہے۔
(روزنامہ پاکستان، انتخاب:ن۔م)

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ متفرقات

گڈوکون سے اسکول جائے گا؟

  • جولائی 27, 2019
از: سنیا منان گڈو کونسے اسکول جائے گا؟ گڈو کے اسکول کا مسئلہ آیا تو سمجھو صحیح معنوں میں دانتوں
متفرقات

آہ۔۔ صاحبزادہ عبدالرسول بھی رخصت ہو گئے ۔

  • جولائی 29, 2019
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین ۔