اللہ کی تمجید کرو
اللہ کو تسلیم کرو
شرک سے بچو
اللہ نے جنہیں سرفراز کیا ھے
انکو پہچانو
انکے وسیلے سے اللہ کے دربار میں جاو
وہ سنتا ھے
وہ دیکھتا ھے
وہ مدد کرتا ھے
صحیح عقیدے والا
مطمئن ھوتا ھے
چہرہ پرسکون اور دلشاد ھوتا ھے
اور غلط عقیدے والا بےتاب اور بے سکون ھوتا ھے
اللہ کا کلام شک سے بالا ھے
تورات اور انجیل میں بھی ھے کہ
ابتداء میں کلام اسکے ساتھ تھا پھر جدا ھوا
اسکی خوبصورت تشریح علی ع نے کی
کہ وہ کلام نہیں کرتا لیکن کلام کو حکم دیتا ھے
کہ وہ پیدا ھو اور ظاھر ھو اور ظاھر ھونے کے بعد وہ کلام اسکا حصہ نہیں رھتا لیکن کلام اسی کا ھے
یہی کلام اس نے اپنے محبوب ص کے قلب میں اتارا اور محفوظ کیا اور اسکو فنا نہیں
کیونکہ وہ قلب بھی ازل سے ابد تک محفوظ ھے
جو مخلوق کے لئے مشعل راہ ھے
اور بندے کو خالق سے ملاتا ھے
اسکے کلام کو سمجھو اور روشن رھو
صدق اللہ العظیم