باتیں تری غلط نہ ترے ضابطے غلط
لیکن تجھے جو ملتے ہیں وہ مشورے غلط
اب واپسی کی راہ بھی آتی نہیں نظر
عجلت میں ہم نے چن لیے تھے راستے غلط
آندھی کو دے رہا ہے جو الزامِ تیرگی
رکھےتھےخود ہی صحن میں اُس نے دیے غلط
کرتا رہا ہے پیار کے جو حق میں گفتگو
بیٹی ہوئی جواں تو ہوئے نظریے غلط
مانا ترے لبوں پہ ہنسی جچتی ہے بہت
وقتِ جدائی پر ترے یہ قہقہے غلط
جس کوغزل کے میں نے ہی معنی بتائےتھے
وہ مجھ سے کہہ رہا ہے ترے ، قافیے غلط
اکمل حنیف ہار کے بیٹھا ہے زندگی
اِس نےکیے تھےعشق میں کچھ فیصلے غلط
گمنام
مئی 11, 2021بہت بہت شکریہ سر
سلامتی کی دعائیں
Muhammad Ali
مئی 11, 2021جناب مجھے علی راحل اورع-ع-عالم صاحب کا موبائل نمبر مل سکتا ہے کیا میں انکے اشعار پڑھنا چاہتا ہو میرا یوٹیوب چینل ہے ابھی نیا نیا ہے اور سبسکرائب بھی بہت کم لوگوں نے کیا ہے لیکن اللہ بہتر جاننے والا اور مدد گار ہے میرے چینل کا نام سکھ چین ہے آواز ٹیپو شکریہ جناب