تنقید

برطانیہ میں اردو کی موجودہ صورتحال : ڈاکٹر اسد مصطفیٰ

  آج اردو زبان پاکستان اور ہندوستان سے نکل کر دنیا کے نئے خطوں اور آبادیوں کو تسخیر کر نے میں مصروف عمل ہے۔دنیا میں جگہ جگہ اردو کی نئی بستیاں آباد ہیں۔ان تمام خطوں میں برطانیہ ایسا ملک ہے جس کا اردو سے تعلق سب سے قدیم ہے۔اس تعلق کا پس منظر ایسٹ انڈیا […]

نظم

کہا میں نے : یوسف خالد

کہا میں نے کہ جو تم سوچتے ہو اور جو محسوس کرتے ہو اسے لفظوں کی صورت کیوں لب اظہار تک آنے نہیں دیتے ؟ کہا اس نے کبھی دیکھا ہے تم نے پھول کیسے بات کرتے ہیں ؟ کبھی شبنم کی بوندوں سے کبھی رنگوں سے، خوشبو سے، کبھی باد صبا سے بات کی […]

نظم

ریشم : ڈاکٹر ستیہ پال آنند

یہ ساراریشم بُنا ہے اُس نے مہین، مخمل کے لمس جسا جسے چھوئیں توگلابی رخساریاد آجائیں جوسات رنگوں کی سرسراتی دھنک سے ملتاتھا سات سُر ۔۔۔۔۔۔ سرسَوتی کی دنیاکے تارے جیسے پھوٹتے ہوں یہ رنگ ہی تھے یاریشمی تاروپووکالمس تھا جو سنگیت سااُبھرتاتھا،جس نے شاید مجھے اُسے چاہنے پرمجبورکردیاتھا ! میں نرم ریشم چھووں یارنگوں […]

خاکہ

رحمان حفیظ ۔۔۔ بادشاہ گر پوٹهوہاری باوا : سعید سادھو

جب سے سوشل میڈیا آیا ہے شاعر کی اہمیت تبدیل ہو گئی ہے جانے یہ پہلے سے بڑهی ہے یا کم ہوئی ہے مگر تبدیل ضرور ہوئی ہے. لہذا اب شاعری شعور کی بجائے شہرت کے لئے کی جاتی ہے. حالانکہ ماضی کے کئی بڑے نام جن کے راستے پہ کالج کی لڑکیاں غول در […]

نعت

نعت : بشیراحمدقادری

تڑپاتی ہے از بس کہ جدائی ترے در کی قسمت نے نہیں دید کرائی ترے در کی ایماں ہے کہ ہر لمحہ تری یاد میں تڑپوں دن رات میں دوں آقا دوہائی ترے در کی آتے ہی یہاں پہلے ترا نام سنا تھا اس دن سے لگن دل میں سمائی ترے در کی ملتی ہے […]

تنقید

’’آوے کا آوا بِگڑا ہُوا نہیں ہے‘‘۔محمود شام کے زرّیں خیالات۔۔۔ ایک تاثر : ڈاکٹرشبیر احمد قادری

محمود شام ( پیدایش ٥ فروری ١٩٤٠ ٕ) وطنِ عزیز پاکستان کے حد درجہ معتبر اور سینیر صحافی، شاعر اور نثّار ہیں،تاریخ کے ساتھ جغرافیے کی اہمیت واِفادیت کو بھی خوب سمجھتے ہیں اور ان کا بلند پایہ اور ارفع مطالعہ اور مشاہدہ رکھتے ہیں ،” قندیل”، "نواۓ وقت” ،” مساوات”، "معیار”،” جنگ” ،” اخبارِ […]

افسانہ

بدلہ : فریدہ غلام محمد

گھر میں روپے نہیں تھے کہ ہفتے کا راشن لے آتی ۔۔۔۔اس روز بہت دل گرفتہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رات کو بڑی دیر سے نیند آئی ۔۔۔۔۔۔صبح تیز ھوا سے پتے زمین پر بکھرے پڑے تھے ۔۔۔۔خزاں سے پہلے ہی اداسی کا رنگ چھایا ھوا تھا ۔۔۔۔۔میرا پاؤں پتوں پر پڑا تو بے ساختہ پیچھے ہٹی اگر […]

تنقید

ڈاکٹرانور سدید کے افسانے’’نیلی رگیں‘‘کا تجزیاتی مطالعہ : ڈاکٹرعبدالعزیز ملک

انور سدید کا شمار ادب کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنھوں نے متنوع اصناف میں خامہ فرسائی کی اور ہرصنف میں اپنی تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔وہ شاعر بھی تھے، نقاد بھی،تبصرہ نگار،محقق اورانشائیہ نگاربھی۔اردو ادب کی مختصر تاریخ ،اردو ادب کی تحریکیں ،پاکستان میں ادبی رسائل کی تاریخ ،اردو ادب […]

ديگر

میں کیوں پڑھتا ہوں؟ : محمد عامر سہیل

اس سوال کا تعلق ان وجوہات،اغراض اور مقاصد کی دریافت ہے جو مجھے مطالعہ کی طرف متوجہ،مائل،راغب اور اکساتے ہیں۔اس ایک سوال کے ساتھ اسی سے جڑے دوسرے سوال ذہن میں فورا ابھر آئے ہیں۔ 1۔میں کیوں نہیں پڑھتا ہوں ؟ 2۔میں کب پڑھتا ہوں ؟ 3۔میں کتنا پڑھتا ہوں ؟ 4۔ میں کسے پڑھتا […]

غزل

غزل : فیصل اکرم

کیوں جگر میں ناخنوں سے اب کھدائی ہو رہی ہے یا کہیں باضابطہ تم سے جدائی ہو رہی ہے تیرے ملنے سے ہوئی تخلیق کی تکمیل ! دوستا تیرے ہاتھوں سے ہماری رونمائی ہو رہی ہے اب نکل کے مجھ سے ہی دست و گریباں ہو رہے ہیں اب مری اندر کے لوگوں سے لڑائی […]