نظم

پیش و پس : ڈاکٹرستیہ پال آنند

مَیں کہ ناخوب تھا خوب سے خوب تَر کی طرف جب چلا، تو کُھلا پیش تھے میرے اپنے قدم پر سفر پس کی جانب اُلٹ پیچ میں منقلب تھا کہ پنجے مرے ایڑیوں کی جگہ بست تھے اور پرانی، دریدہ پھٹی ایڑیاں پائوں کی راہبر، سامنے منسلک تھیں گھسٹتی ہوئیں! خوب سے خوب تر کیسے […]

کالم

یوسف خالدکاچھٹا مجموعہ’’قوسِ خیال‘‘ : یونس خیال

تخیل اور فکری جہتیں اپنے لیےاظہارکے مخصوص قالب یا پیٹرنز کااہتمام بھی خود ہی کیاکرتی ہیں ۔تخیل اورپیٹرن کی اچھی موزونیت ہی اصل میں وہ نکتہ ہے جو کسی خاص شعری صنف میں جان ڈالتاہے ۔باقی کام شاعر کا ہے کہ وہ اپنی علائم کی پہلوداری اور لفظیات کی لطافت سے اس صنف کو کس […]

تنقید

سر سیّد ، اقبال کی نظر میں : مجاہد حسین

۱۸۵۵ء میں سرسید نے اکبر اعظم کے زمانے کی مشہور تصنیف ”آئین اکبری” کی تصحیح کرکے اسے دوبارہ شائع کیا۔ مرزا غالب نے اس پر فارسی میں ایک منظوم تقریظ (تعارف) لکھا۔ اس میں انھو ں نے سر سید کو سمجھایا کہ ’’مردہ پرورن مبارک کارِنیست‘‘ یعنی مردہ پرستی اچھا شغل نہیں بلکہ انھیں انگریزوں […]

نعت

برسنے آئی ہے مجھ پر گھٹا مدینے سے : سعید اشعر

بدن نے، روح نے پائی شفا مدینے سے مرا بھی ہونے لگا رابطہ مدینے سے مرے بھی سر پہ رہے گا حضور کا سایا مرے لیے بھی چلے گی ہوا مدینے سے درود پڑھتا ہوں اول بھی اور آخر بھی قبول ہوتی ہے میری دعا مدینے سے بھٹک چکا تھا میں اپنے وجود کے اندر […]

نظم

ہنسیں اور ایک بار خود کو ایک دھوکہ اور دیں : فرحت عباس شاہ

ہنسیں اور ایک بار خود کو ایک دھوکہ اور دیں کہیں کہ شکر ہے کہ خوف رولنے کی رُت گئی وہ خوف جو بدن میں پھیل پھیل کر لہو اُچھالتا رہا وہ خوف جو دلوں کو اتنے سال پالتا رہا لکھیں، ہم اپنے سب مسافروں کو روز خط لکھیں لکھیں کہ اب وطن میں کوئی […]

تنقید

ڈاکٹرستیہ پال آنند بنام مرزاغالبؔ (۲۲)

یہ  کہہ  سکتے  ہو  ہم  دل میں نہیں  ہیں  پر  یہ  بتلاؤ کہ جب دل میں تمھیں تم ہوتوآنکھوں سےنہاں کیوں ہو   غالبؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستیہ پال آنند یقیناً صنعتِ ترسیع وہ تسبیع ہے جس سے سبھی ارکان یعنی آٹھ کے آٹھوں (مفاعیلن) بہم منکوں سے اک اک کر کے جیسے جُڑتے جاتے ہیں یہ […]

کالم

اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے : ناصرعلی سید

تقریبات کے مؤخر ہونے کا۔ڈاکٹر شفیق،عتیق صدیقی،اشرف عدیل،انوار احمد شام،لعل زادہ لعل۔راحل بخاری،ڈاکٹر امجد حسین، ڈاکٹر اویس قرنی کا گوہر نوید گوہر کا ،عزیز عادل کا،مشتاق احمد کا،اقبال سکندر کا،ڈاکٹر ہمایوں ہما،ڈاکٹر اسرارکا اور دو کتب شب ریز اور زندگی کا۔۔ لنڈی ارباب کے قلم قبیلہ کا ذکر بھی ھے۔۔دوستوں کے لئے۔ناصر علی سیّد کسی […]

نظم

”مشکل ہے یارو“ : فیض محمد صاحب

  کل سے اداس بیٹھا ہوں پھر سے اُس نے الفت کا ہے اک پیغام بھجوایا شاید اس کو معلوم نہیں خود کو بھولنے میں مجھ کو کتنے برس لگے ہیں اور اتنے برسوں کے وہ پل جو اس بن میں نے بیتاۓ ہیں کوٸی اور ہوتا تو شاید شاید مر ہی جاتا وہ ہجر […]

غزل

غزل : غزالہ شاہین مغل

  یہ بتا  مجھ  کو مدعا  ہے کیا میں نےتجھ سے صنم کہا ہے کیا میرے ہوکے بھی آپ میرے نہیں اس سے بڑھ کر کوئی سزا ہے کیا میرے سینے میں گہری خاموشی تیرا  دل  میرا  ہو  گیا  ہے  کیا ساتھ رہنا ہے دور رہتے ہوئے یہ محبت کا معجزہ ہے کیا اٹھ رہی […]

نظم

مری شاعری پڑھنے والوں کی آنکھیں سلامت رہیں : ڈاکٹرستیہ پال آنند

دعا بارگاہ حقیقی میں ہے یہ مری شاعری پڑھنے والوں کی آنکھیں سلامت رہیں تا کہ پڑھتے رہیں و ہ سبھی پڑھنے والوں کے شوق وتجسس کی خاطر مری طبع ِ تخلیق اُن کے لیےموتیوں کی یہ لڑیاں پروتی رہےعمر ساری میں لکھتا رہوں اپنی نظمیں کہ لکھنا قلم کا وہ واحد عمل ہے جو […]