فیض محمد صاحب نظم

آزادیِ کشمیر ۔۔۔ نظم : فیض محمد صاحب

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

فیض محمد صاحب کئی دنوں سے فاختہ کوے اور چڑیاں مانوس چہروں کی متلاشی درختوں پہ بیٹھے دھویں سے کھانس رہے ہیں سب کالی سڑکیں سرخ ہوئی خاموش سوال کناں ہیں سکولوں میں لگی گھنٹیاں ہوا میں جھول جھول کر بجانے والے کی منتظر کرسیوں کی دھول سے پریشاں ہیں جڑی دیواریں اندھیرے میں ایک […]

Literature

"Hurt to breath"

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

"Hurt to breath” (A fiction from Urdu literature) Translated by: Farooq Sarwar Written by: Mohammad Hameed Shahid Suddenly his mind diverted to his father. Not only to his father, but the special part of the time too, when he was ready to die He completely lost himself in his thinking, like a bread in the […]

غزل

غزل : یونس خیال

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

یونس خیال پھرنظرمیں شکستہ خواب رہا رات بھرپھروہی عذاب رہا مجھ کوپھر اعتماد میں لے کر وہ    مکرنے میں کامیاب رہا میری بستی میں ایک جگنو تھا وہ    مگر بن  کے آفتاب رہا میں   بظاہر تھا     مطمٗن   لیکن  میرے پہلو میں  اضطراب رہا جب ہوا ختم شہر   میں    پانی میری پلکوں […]

خیال نامہ

انشائیہ کیا ہے؟ : ڈاکٹر وزیر آغا

  • ستمبر 30, 2019
  • 1 Comment

ڈاکٹر وزیر آغا انشائیہ کیا ہے؟ … بادی النظر میں انشائیہ یا پرسنل ایسے کی حدود کو متعین کرنا ایک خاصا کٹھن کام ہے۔ کیونکہ نہ صرف تاریخی اعتبارسے انشائیہ کے مفہوم اور ہیئت میں کئی انقلابی تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں بلکہ ہر انشائیہ کیا بہ لحاظ مواد اور کیا بہ لحاظ تکنیک ایک […]

نظم

خاموش کہانی کا اساطیری کردار / نجمہ منصور

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

نجمہ منصور گل شیر بٹ! تم آواز میں لپٹی خاموشی کی بات کرتے ہو کیا تمہیں معلوم ہے خاموشی کبھی کبھی ہمیں اند ر سے لیر لیر کر دیتی ہے اور تنہائی ان کترنو ں کو چن چن کر درد کی گھڑی میں باند ھتی رہتی ہے ہم اپنے ہی بدن کے اندر عمر قید […]

نظم

بڈھے بلوچ کی نصیحت بیٹے کو

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

علامہ محمداقبالؒ ہو تیرے بیاباں کی ہوا تجھ کو گوارا اس دشت سے بہتر ہے نہ دلی نہ بخارا جس سمت میں چاہے صفت سیل رواں چل وادی یہ ہماری ہے، وہ صحرا بھی ہمارا غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں پہناتی ہے درویش کو تاج سر دارا حاصل کسی کامل سے […]

نظم

ترے ہونٹوں کو چھو کر لفظ کو توقیر مل جائے

  • ستمبر 30, 2019
  • 0 Comments

یوسف خالد حسیں صبحیں، حسیں شامیں، ستارے،کہکشائیں،تتلیاں ،جگنو، سحردم اوس قطروں سے مزین سبزہ و گل کے بطن سے پھوٹتی رعنائیاں، بادِصبا کے نرم رو جھونکے، سنہرے دن کی ساری رونقیں سارے حسیں لمحے پرندوں کی اڑانیں، ننھی چڑیوں کا لچکتی شاخ سے اٹھکیلیاں کرنا، ترے خوابوں کی جنت کے یہ سارے خوشنما منظر ترے […]

کالم

’بلاک‘ سے ’’بلاک‘‘ تک : ناصرمحموداعوان

  • ستمبر 29, 2019
  • 0 Comments

ناصر محمود اعوان چند۔سال پہلے تک وادی سون کے لوگ اینٹوں سے مکان بناتے تھے۔۔ پھر یہ مشکل بلکہ مشکل تر ہوگیا۔۔۔ حکومت نےبھٹوں پر ٹیکس لگادیا۔۔ اینٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔۔ لوگوں کی قوت خرید زمین بوس ہو گئی۔۔ مکان بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا۔۔۔ خیر، ضرورت ایجاد […]

افسانہ

ٹِکٹ چیکر۔۔۔افسانہ:محمدجمیل اختر

  • ستمبر 29, 2019
  • 0 Comments

 محمدجمیل اختر پینتیس سال ٹرین میں سفر کرکرکے وہ تھک گیا تھاوہ جب مڑ کر اپنی زندگی کے گزرے سالوں کی جانب دیکھتا تو اُسے سوائے سفر کے کچھ دکھائی نہ دیتا حالانکہ اِن گزرے سالوں میںاُس کی زندگی میں کیا کیا نہ ہوا تھا۔ شادی ہوئی، پانچ بچے ہوئے پھر وہ وقت بھی آیا […]