غزل

غزل : یونس خیال


یونس خیال
پھرنظرمیں شکستہ خواب رہا
رات بھرپھروہی عذاب رہا
مجھ کوپھر اعتماد میں لے کر
وہ    مکرنے میں کامیاب رہا
میری بستی میں ایک جگنو تھا
وہ    مگر بن  کے آفتاب رہا
میں   بظاہر تھا     مطمٗن   لیکن 
میرے پہلو میں  اضطراب رہا
جب ہوا ختم شہر   میں    پانی
میری پلکوں پہ دستیاب رہا
نام لینا بھی جرم ہے اس کا
جو    کبھی شاملِ نصاب    رہا

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں