Poetry غزل

غزل

شاعر : نوید صادق

خود سے بہت خفا ہوں مَیں، خود سے بہت جدا تھا مَیں
دیکھا نہیں کہ کیا ہوں مَیں، سوچا نہیں کہ کیا تھا مَیں

ٹوٹ گیا ، بکھر گیا ، اپنے لیے تو مر گیا
تیری طرف تھا گام زن ، خود سے کٹا ہوا تھا مَیں

کیجے ملاحظہ ذرا ، دفترِ ماہ و سالِ دل
میرا اسیر تھا یہ دل، اس میں پڑا ہوا تھا مَیں

یاد نہ آ سکوں تو بول، زنگ پڑا دریچہ کھول
تیری گلی میں کون تھا، تیرے لبوں پہ کیا تھا مَیں

دیکھ، گلی میں کون ہے؟ کوئی نہیں ہے! آہٹیں!
سنتا ہوں، چند سال قبل، خود سے بچھڑ گیا تھا مَیں

شکوہ کروں تو کس کا مَیں، رنج کروں تو کیا کروں
کون سمجھ سکا مجھے، کس کو سمجھ سکا تھا مَیں

میرا ہی احتساب تھا، مَیں ہی تھا محتسب کہ رات
جرم عجیب ہو گیا، خود سے نکل گیا تھا مَیں

تو بھی خبر کی لہر میں بہتا چلا گیا نوید
تیرے لیے تو ٹھیک تھا، اپنے لیے برا تھا مَیں

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں