Poetry نظم لکھا تھا شہ نے وقت کا فرمان ریت پر BY km ستمبر 10, 2019 0 Comments 297 Views شاعر: یوسف خالد دوڑی رگِ حیات میں تابندگی کی رو لکھا تھا شہ نے وقت کا فرمان ریت پر پہنچی صبا مدینہ میں سر پیٹتی ہوئی دیکھا جو اہل بیت کا سامان ریت پر نسبت کا فیض تھا کہ اسیران کے لیے مشکل سفر بھی ہو گیا آسان ریت پر ذرے بھی اس کا نقش قدم چومتے رہے کیسا سبک خرام تھا ذیشان ریت پر پلنے لگی دلوں میں شہادت کی آرزو جب کربلا میں لگ گیا میدان ریت پر Facebook WhatsApp Email