نصرت نسیم
اے میرے خالق، مالک، مولا
تیرے قبضہ ء قدرت میں
میری جان و مال، تنگی ترشی
ناداری وناتوانی، بےچارگی
اے میرے معبود تجھے تیرے اسماءحسنیٰ کا واسطہ
میرے شب و روز کو اپنے ذکر سے آباد رکھے
میرے دل کو اپنی یاد سے منور رکھ
میرے اعمال کو قبول فرما
مجھے اچھے اعمال میں ہمیشگی عطا فرما
اے میرے مولا تجھ پر ہی میرا بھروسہ
اورتجھ سے ہی فریاد کہ
میرے ظاہری اعضاء کو اپنی عبادات کے لیے مضبوط بنا اور
باطنی ارادوں کو پختگی عطا کر
مجھے دے توفیق کہ صرف تجھ سے ہی ڈروں
تیرے مخلص بندوں کی طرح قرب حاصل کروں اور
تیرے چاہنے والوں سے زیادہ چاہنے والا بن جاوں
اے میرے خالق مالک مولا