نظم

ایک نوحہ : یوسف خالد

بساطِ ارض پر
فطرت کی بو قلمونیاں
جلوہ فگن ہیں
کہیں جنگل ،کہیں صحرا ،کہیں بیلے
کہیں منہ زور دریا ہیں
کہیں گہرے سمندر ہیں
کہیں کہسار ہیں
جن کے بطن سے پھوٹتے چشمے ہیں
سندر گنگناتی آبشاریں ہیں
کہیں شفاف ندیاں وادیوں میں
کھلتے پھولوں ،ننھی کلیوں میں
نمو تقسیم کرنے کی ریاضت میں مگن ہیں
اور اک جانب
حیاتِ جاں فزا کے لطف سے محروم
ہم ہیں
اور ہم پر کُھل چکا ہے
کہ ہمیں اپنے مسائل سے کبھی بھی رستگاری مل نہیں سکتی
مسائل کی گرہیں کیسے کھلیں گی
ہم نے یہ گرہیں مسلسل ڈالتے رہنے میں
اپنی عمر کی پونجی گنوائی ہے
مسائل سے ہمارا رابطہ کافی پرانا ہے
مسائل سے جڑے سب درد و غم
ہم کو عزیز اتنے ہیں کہ ہم نے
سجل سینے کی بھٹی میں انہیں رکھ کر
سلگنے کے لیے
تن کی حرات دان کر دی ہے
مسائل کے سلگنے اور اس نیم آتشہ
ماحول سے اٹھتے ہوئے کالے دھوئیں کو
خوش دلی سے
خواب کے سارے مناظر میلے کرنے
اور
صباحت آشنا احساس کو پامال کرنے
آس کی پگڈنڈیوں پہ اگنے والے سبزہ و گل کو
ہمیشہ کے لیے ناپید کرنے کا خصوصی اذن بخشا ہے
ہمیں اب رنگ،خوشبو، سُر
لطافت سے بھری رعنائیاں اچھی نہیں لگتیں
ہمیں یہ الجھنیں ،بے تابیاں
اور مستقل آزار کی سب صورتیں راس آ گئی ہیں

younus khayyal

About Author

8 Comments

  1. rizwanafarooq385@gmail.com

    جولائی 27, 2020

    واہ واہ حسین حروف اور مفہوم بامعنی کیا بات ہے.حسن کا جھرنا اور معنویت دونوں انتہا پر

    • یوسف خالد

      جولائی 27, 2020

      بہت شکریہ جی سلامتی ہو

  2. Rizwanafarooq385@gmail.com

    جولائی 27, 2020

    Wah

  3. گمنام

    جولائی 27, 2020

    کیا ہی عمدہ نظم ۔۔
    نظم کی بنت اور موضوع دونوں خوبصورت

  4. نیلم ملک

    جولائی 27, 2020

    نہایت عمدہ نظم ہے
    نظم کی بُنت اور موضوع دونوں قابلِ تحسین

  5. نسرین سید

    جولائی 27, 2020

    انسانی المیے کو درشاتی رواں دواں خوبصورت نظم ۔۔ کیا کہنے ۔۔۔

  6. گمنام

    جولائی 27, 2020

    انسانی المیے پر لکھی گئی خوبصورت اور رواں دواں نظم ۔۔ واااہ

  7. Nasreen Syed

    جولائی 27, 2020

    انسانی المیے پر لکھی گئی خوبصورت اور رواں دواں نظم ۔۔ واااہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نظم

ایک نظم

  • جولائی 11, 2019
       از : یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز
نظم

آبنائے

  • جولائی 13, 2019
         اقتدارجاوید آنکھ کے آبنائے میں ڈوبا مچھیرا نہ جانے فلک تاز دھارے میں گاتی ‘ نہاتی