نظم

اک عزمِ لا زوال محمد علی جناح : یوسف خالد

خوش فکر و خوش خیال محمد علی جناح
اک  عزمِ لا زوال  محمد  علی  جناح

دی جس نے ہم کو حسنِ تدبر کی روشنی
ایسا  تھا  با کمال  محمد علی جناح

نازاں تھا جس کے تن پہ ضعیفی کا پیرہن
تھا ایسی ایک ڈھال محمد علی جناح

جس کا جواب ہم سے نہ بن پایا آج تک
ایسا ہے اک سوال محمد علی جناح

جس نے کیا سیاستِ دوراں کو نرم خو
ایسا تھا خوش خصال محمد علی جناح

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نظم

ایک نظم

  • جولائی 11, 2019
       از : یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز
نظم

آبنائے

  • جولائی 13, 2019
         اقتدارجاوید آنکھ کے آبنائے میں ڈوبا مچھیرا نہ جانے فلک تاز دھارے میں گاتی ‘ نہاتی