تقریبات؍تصاویر خیال نامہ

دبئی میں عالمی مشاعرے کاانعقاد : مسرت عباس ندرالوی


دبئی میں آراستہ ہوگی عالمی مشاعرے کی محفل، شرکت کرینگے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر اور انکے ہمراہ اردو کے کئی نامور شعرا ء
ماہ رواں کی۱۹ تاریخ کو دبئی کے شیخ راشد آڈیٹوریئم میں عالمی مشاعرے کی محفل آراستہ کی جائیگی جس میں معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر اور انکے ہمراہ اردو کے کئی نامور شعرا ء شرکت کرینگے۔ یہ کہنا تھا اس مشاعرے کے منتظمِ عالیٰ طارق فیضی کا۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دبئی میں انکا نواں (۹) عالمی مشاعرہ ہے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ یہ فقط ایک مشاعرہ نہیں ہے یہ ایک تحریک ہے۔
مشاعرہ اردو ادب بالخصوص شاعری اور گنگا جمنی تہذیب میں ایک ادارے کی حثیت رکھتا ہے اور بزرگوں اور اساتذہ نے اس ادارے کو قائم رکھنے اور پروان چڑھانے کے لئے جی توڑ کاوشیں کی ہیں۔ دورِ حاضر میں مشاعروں کے گرتے ہوئے معیار پر فکر کرنا ایک بات اور اسے بارِدگر اُسی مقام پر لے جانے کی کوشش کرنا باکل دوسری بات ہے۔ یہ کام ایک تحریک کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔طارق فیضی کا دبئی کا یہ مشاعراہ انکے اس قول کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انکے اس مشاعرے میں ہندو پاک یا دیگر ممالک کے جو بھی شعراء شرکت کرتے ہیں وہ اردو ادب میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ اس مشاعرے میں ملک، ملت یا مذہب سے ماورا ہو کر ادیبوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اعلیٰ شاعری کے دلدادہ سامعین انکے کسی مشاعرے سے مایوس نہیں لوٹتے۔ طارق صاحب نے یہ بھی بتایا کہ اس برس نصیرؔ ترابی، عباس تابشؔ،ڈاکٹر عاصمؔ واسطی، شاہینؔ عباس، شاہدؔ ذکی،ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبرؔ، ندیمؔ بھابا، سوپنل ؔتواری، جیوتیؔ آزاد کھتری،عمیر نجمیؔ،عمارؔ اقبال، نیلوفر افضلؔ شریک محفل ہونگے۔ مشاعرے کی نظامت معروف ڈرامہ نگار اور شاعر سہیل اختر کرینگے۔

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ

خیال نامہ

  • جولائی 10, 2019
’’ خیال نامہ ‘‘  السلام علیکم احبابِ گرامی! ہمارا معاشرہ بہت سے فکری مغالطوں اور ذہنی انتشار کا شکار   ہے
خیال نامہ

بانوکی ڈائری

  • جولائی 12, 2019
از : صا ئمہ نسیم بانو علم بالقلم وہ قادرِ مطلق, عظیم الشان خالق, تیرا رب جب آسمانی صحیفے کو