غزل

غزل : شاہد ماکلی

اور اب عجیب ہی کایا پلٹ ہے پیکر میں
جو لہر دل میں رواں تھی، وہ آ گئی سر میں

کہیں نہ رُوح کی شِکنوں کا ہی تسلسُل ہوں
جو سِلوٹیں ہیں زمان و مکاں کی چادر میں

ہمارا  ذہن  ترے ذہن  سے  جڑا  ہُوا  ہے
ہزار دُوری ہو، پہنچے گی سوچ پل بھر میں

نکال لاتی ہے مرکز گریز قوّت اُسے
جو پھنس بھی جائے بدن دائرے کے چکّر میں

فضا نے صبر کا آبی غلاف اوڑھ لیا
تپش ہے بے اثر اب دُھوپ کے سمندر میں

نہ جانے اُن کی تھکن کا غبار کب اترے
جو گیارہ سال لگے غم کے شمسی چکر میں

ہزاروں سلسلے خود میں غلط بھی ہوتے ہیں
قدیم روشنی گرمِ سفر تھی ایتھر میں

بدن ہیں نیند کے عالم میں منسلک اُن سے
شبیہیں گھوم رہی ہیں جہانِ دیگر میں

کبھی نہ کُھل سکے ممکن ہے آنکھ پر شاہد
ہزار  رنگ  کی آمیزشیں  ہیں منظر  میں

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں