تنقید

’’اردو فکشن پر روسی ادب کے اثرات‘‘ … ایک تعارف : ڈاکٹر عبدالعزیز ملک

روسی ادب نے دنیا پھر کے اہلِ قلم کو نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ ادب میں مخصوص رجحان کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار بھی ادا کیا ہے۔روسی ادب کو براہِ راست روسی زبان میں کم لوگوں نے ہی پڑھا ہے ۔یہ تراجم کے توسل سے ہی دنیا کے کونے کونے تک پہنچا اور […]

غزل

محبت اتنی بھی سادہ نہیں ہے : غزالہ شاہین مغل

یہ سچ ہے کوئی خوش فہمی نہیں ہے محبت   کی  ڈگر  اپنی  نہیں   ہے بہت ہے غور کرنے کی ضرورت کہ تم پر بے رخی جچتی نہیں ہے نظر کے سامنے ویرانیاں ہیں پسِ دیوار ویرانی نہیں ہے مجھے عزت بنا کے اپنی تو نے زباں کی لاج تو رکھی نہیں ہے کہانی جھوٹ ہی […]

تنقید

علی سردار جعفری کی شاعری میں محبت،امن اور اتحاد : رانا مجاہد حسین

شاعری کی ایسی جامع تعریف جس کا اطلاق اُس کے ہر پہلو اور ہر صورت پر ہو سکے بہت مشکل ہے۔ لارڈ میگالے جیسے ماہر علم و ادب نے بھی غیر مکمل تعریف کر کے اسی بات کا اعتراف کیا ہے کہ شاعری جیسا کہ دو ہزار برس پہلے کہا گیا تھا ایک قسم کی […]

تنقید

فیض احمد فیض کے ہا ں مزاحمتی رویہ : ذوالفقاراحسن

فیض کسی ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔ یہ وہ نام ہے جس نے مزدوروں، کسانوں سے پیار اور انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے۔ وہ فرقوں سے بالا تر ہو کر انسانیت کی بات کرنے والے مر د مجاہد تھے۔ وہ کسی مزدور کو پسینے میں شرابور دیکھتے […]

کالم

عہد کرونائی میں لاہور کاسفر : ناصرعلی سید

یار کی گلی جا نا فرصتوں سے باند ھا ہے یہ اسّی کی دہائی کے اوائل کی بات ہے، یہ وہ دن تھے جب آتش وغیرہ سب جوان تھے اور پشاورمیں ادبی ہنگامے عروج پر تھے، فارغ بخاری،اشرف بخاری، رضا ہمدانی،شوکت واسطی،خاطر غزنوی،محسن احسان،یوسف رجا چشتی،طہٰ خان، روشن نگینوی اور شرر نعمانی سمیت سارے معتبر […]

تنقید

سلیم آغا کی نثری نظمیں ۔۔۔۔ ایک جائزہ : محمد عبدالرحمن طاہر

ڈاکٹرسلیم آغا کا اصل نام ’’سلیم آغا قزلباش‘‘ ہے۔آپ کے والد کا نام ڈاکٹر وزیر آغا ہے جو کہ علمی و ادبی حوالے سے کسی تعارف کے محتاج نہیں۔سلیم آغا کا اپنے والد ِگرامی کی طرح اردو ادب میں سرگودھا کی ادبی روایت میں ایک اہم نام ہے۔سلیم آغا کو اوّائل میں افسانے پڑھنے کا […]

کالم

سائیکی اور سمارٹ فون اڈکشن : ڈاکٹر اسدمصطفیٰ

سنو سائیکی ! چند دن پہلے تمہارے انٹرنیٹ ایم بیز ختم ہو گئے تھے۔اتم نے بچوں کے موبائل فون کے بے تحاشا استعمال سے پریشان ہوکرانٹر نیٹ پیکج نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن میں دیکھ رہا تھا کہ انٹر نیٹ کے نہ ہونے سے بچوں سے زیادہ خود تمہیں پریشانی لاحق ہے۔تم تھوڑی تھوڑی […]

افسانہ

متحرک کہانی : دعا عظیمی

"سر مجھے ایک اچھے افسانے کے رموز بتا دیں اور ایک ایسی کہانی جو حرکت کرتی ہو.” "مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے میں افسانہ تو لکھتی ہوں پر اس کی کہانی حرکت نہیں کرتی.” فارحہ نے الجھے ہوے لہجے میں سر فاران علی سے پوچھا۔ فاران علی شہر کے مشہور لکھاری تھے اور اکثر […]

غزل

غزل : خالدخاک

تجھ کو چاہوں گا میں دل جان سے ، ایمان سے ساتھ میرے تو رہے گا شان سے ، ایمان سے میر و غالب کو سنا کر مجھ کو وہ کہتے رہے ہیں یہ غزلیں میرے ہی دیوان سے ، ایمان سے دوسری جانب نکل جاتی ہے اب میری کہی بات سنتا ہے وہ بس […]

نظم

پیش و پس : ڈاکٹرستیہ پال آنند

مَیں کہ ناخوب تھا خوب سے خوب تَر کی طرف جب چلا، تو کُھلا پیش تھے میرے اپنے قدم پر سفر پس کی جانب اُلٹ پیچ میں منقلب تھا کہ پنجے مرے ایڑیوں کی جگہ بست تھے اور پرانی، دریدہ پھٹی ایڑیاں پائوں کی راہبر، سامنے منسلک تھیں گھسٹتی ہوئیں! خوب سے خوب تر کیسے […]