انتخاب

مجید امجد کی نظم ’’ منٹو ‘‘ ۔۔۔ انتخاب : اسلم ملک

میں نے اس کو دیکھا ہے
اُجلی اُجلی سڑکوں پر اِک گرد بھری حیرانی میں
پھیلتی پھیلتی بھیڑ کے اندھے اوندھے
کٹوروں کی طغیانی میں
جب وہ خالی بوتل پھینک کر کہتا ہے
دنیا ! تیرا حُسن یہی بدصورتی ہے
دنیا اس کو گھورتی ہے
شورِ سلاسل بن کر گونجنے لگتا ہے
انگاروں بھری آنکھوں میں یہ تند سوال
کون ہے یہ جس نے اپنی بہکی بہکی سانسوں
کا جال
بامِ زماں پر پھینکا ہے
کون ہے جو بل کھاتے ضمیروں کے پُر پیچ
دھندلکوں میں
روحوں کے عفریت کدوں کے زہراندوز
محلکوں میں
لے آیا ہے یوں بن پوچھے اپنے آپ
عینک کے برفیلے شیشوں سے چھنتی نظروں
کی چاپ
کون ہے یہ گستاخ
تاخ تڑاخ ۔۔۔۔

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انتخاب

ناصر کاظمی کو رخصت ہوئے 48 برس بیت گئے : اسلم ملک

ناصر کاظمی 8 دسمبر، 1925ءکو انبالہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد سلطان کاظمی فوج میں صوبیدار
انتخاب

رشک ترابی ۔۔۔ ایک شاعرِ بے مثال : یوسف خالد

دبستان سرگودھا ۔۔۔۔ یادِ رفتگاں ۔ علامہ رشک ترابی (مرحوم) ایک ایسے شاعرتھے جن کے لہجے ،یاداشت اور شکوہِ الفاظ