تراجم

شام کے معروف شاعرنذار قبانی کی مشہور نظم ’’یروشلم‘‘ کااردو ترجمہ : اقتدار جاوید

پیمبروں کی روشنی سے مالا مال سرزمین
آسمان اور زمیں کے درمیان۔۔۔۔راہ ِ مختصر
ڈھلے ہو دختر ِ صغیر سِن میں کس طرح
عظیم گنبدوں بھرے یروشلم!
عظیم، پاک شہر کی نگاہیں کس قدر اداس ہیں
جہاں پیمبروں کے ثبت ہیں نشانِ پا،
مقام وہ،
گلی کے پتھروں کی ٹکڑیاں تلک اداس ہیں
منارے مسجدوں کے سر جھکاٸے ہیں کھڑے
سیہ رنگ میں ڈھکے ہوٸے
اے شہر معبدوں میں کون گھنٹیاں بجاٸے گا
ادا کرے گا کون مذہبی رسوم
کون یہ کلامِ پاک اور باٸبل بچاٸے گا
خود آدمی کو کون اب بچاٸے گا
ہزار کمسنوں کے واسطے
کرسمسی کھلونے کون لاٸے گا
یروشلم
خود اپنی پلکوں پر کھڑے بڑے سے اشک!
محبتوں بھرے تمہارے صحن
کھلیں گے لیمووں پہ پھول
اٹھیں گے لیمووں کے شاخچے
پلٹ کے آٸے گی کبوتروں کی ڈار
نوجوان کھیلنے کے واسطے گھروں سے آٸیں گے
چمک اٹھیں گے کوچہ ہاٸے شہرِ امن،
شہرِ زیتوں، میرے شہر!!

 

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تراجم

مائینڈ پلیٹر : نجویٰ زیبین ۔۔۔ ترجمہ:محمد کامران خالد

Mind Platterیہ چند ادب پارے لبنانی نژاد کنیڈین ادیبہ نجویٰ زیبین کی کتاب ” مائینڈ پلیٹر” سے منتخب اقتباسات کا
تراجم

Blank page …. English translation: Iftikhar Bukhari

Blank page At last all humans are on the same page On the opposite page is Corona Wish, we had