Poetry خیال نامہ غزل

غزل۔۔۔ شاعر:ممتازشیخ


شاعر:ممتازشیخ
پہلے اس شہر کو مسمار کیا جائے گا
پھر ترا راستہ ہموار  کیا جائے  گا
عشق تو کام ہی ایساہے کہ اس بستی میں
آخری جان کے  ہر بار کیا  جائے گا
وہی اک شخص توکاٹے گامیاں!میری جڑیں
جو یہاں میرا  طرف دار کیا جائے  گا
پہلے تو ترک تعلق کی وبا پھیلے گی
پھر محبت کا بھی انکار کیا جائے گا
میں بہت گفتگو کرتا ہوں رواداری کی
کیا عجب مجھ پہ اگر وار کیا جائےگا
یہ محبت کاسفر ہے اسے آساں نہ سمجھ
ایک صحرا ہے جسے پار کیا جائے گا
پہلے اک خواب کی سوغات ملے گی ممتاز
پھر مجھے نیند سے بیدار کیا   جائے   گا

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ

خیال نامہ

  • جولائی 10, 2019
’’ خیال نامہ ‘‘  السلام علیکم احبابِ گرامی! ہمارا معاشرہ بہت سے فکری مغالطوں اور ذہنی انتشار کا شکار   ہے
خیال نامہ

بانوکی ڈائری

  • جولائی 12, 2019
از : صا ئمہ نسیم بانو علم بالقلم وہ قادرِ مطلق, عظیم الشان خالق, تیرا رب جب آسمانی صحیفے کو