ترکیب از : عمارہ قیصر
اجزا۔
بکرے کا قیمہ (ایک کلو)
پیاز (دو عدد درمیانے سائز کے)
لہسن ( چھ سے ٓاٹھ جو ئے)
ادرک( ایک بڑا چمچ)
ہری مرچیں( چار سے چھ عدد)
مصالحہ جات:
نمک ( حسبِ ذائقہ)
سرخ مرچ پاؤڈر ( حسبِ ذائقہ)
دھنیا پاؤڈر (ایک چائےکا چمچ)
زیرہ پاؤڈر (ایک چائےکا چمچ)
کالی مرچ پاؤڈر(ا یک کھانے کا چمچ)
کچری پاؤڈر (ایک چائےکا چمچ)
گرم مصالحہ پاؤڈر(ایک چائےکا چمچ)
ڈبل روٹی کا ُچورہ (ایک سے دو پیس)
بنانے کا طریقہ:
تمام اجزا ۔(ہری مرچیں، لہسن اور ادرک) کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔قیمے کو کسی بڑے برتن میں نکال لیں اور اس میں تمام مصالحہ جاات شامل کر لیں۔ ٓامیزے کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کیلےٗ فرج میں رکھ دیں تاکہ مصالہ اچھی طرح سے قیمے میں جزب ہو جاےٗ۔ُاس کے بعد قیمے کو سیخوں پر چڑھا لیں یا تو کوئلوں پر سینک لیں یا فرائی کر لیں۔گرما گرم سیخ کباب دہی ُپودینے کی چٹنی اور نان کے ساتھ تناول فرمائیں۔