* مدحت* کا خصوصی شمارہ” قومی ادبی نعت کانفرنس ٢٠١٩ ٕ” ۔۔۔۔ ایک تاثر۔
محترم سرور حسین نقشبندی صاحب کا شمار عصرِ جدید کے ممتاز ناعتین اور نعت خوانوں میں ہوتا ہے، انہیں محمد علی ظہوری مرحوم اور حفیظ تایب مرحوم کی علمی ادبی اور روحانی صحبتوں اور محبتوں سے فیض یاب ہونے کی سعادتیں حاصل رہیں ، اس سے انہیں معیاری انتخابِ کلام کا ذوقِ فراواں میسر آیا جو ایک اچھے نعت خواں کے لیےبہت ضروری ہے ،یہ ذوق اور پروان چڑھا تو خود نعت کہنے لگے،عطاٶں کا یہ سلسلہ آگے بڑھا اور انھوں نے ” مدحت” کے اجرا کا مستحسن فیصلہ کیا ،اور اسے "میرِ کاروانِ نعتِ جدید حضرت حفیظ تایب” سے منسوب کیا۔”مدحت” کے عام شماروں کے ساتھ ساتھ خاص شماروں کا بھی اہتمام کیا،ان میں حفیظ تایب نمبر ،تحفظ ِناموسِ رسالت نمبر ، حمدونعت نمبر نمایاں ہیں ،
اس وقت میرے پیشِ نظر سہ ماہی” مدحت” کی ایک اشاعتِ خاص ہے ۔جس میں ٢٠١٩ ٕ میں لاہور میں ہونے والی قومی ادبی کانفرنس کی روداد مع تصاویر شایع کی گیی ہے ،سرور حسین نقشبندی لکھتے ہیں:
” 21 اپریل 2019 ٕ کا سورج۔ خواب کی تکمیل کی نوید لے کر طلوع ہوا۔خواب سے حقیقت کی طرف سفر کا دن۔یہ دن نعتیہ ادب کی تاریخ میں یقیناً ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت سے یاد رکھا جاۓ گا کہ اس موضوع پر پہلی بار الگ سے ایک ایسی ادبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جو کسی بھی اعتبار سے وسایل کی شدید کمی ،نامساعد حالات اور قدم قدم مشکلات کے باوجود ایک کامیاب اور لازوال انداز سے پایہ تکمیل کو پہنچی” {اِداریہ بعنوان” اِظہاریہ” ص١٠}،
اِشاعتِ خاص کے مشتملات و مندرجات پر ایک نظر:
* پہلی قومی ادبی نعت کانفرنس*ص١٩
۔ پہلا سیشن(افتتاحی نشست)
۔ دوسرا سیشن(تحقیقی و تنقیدی مقالات)،
* مقالات و مضامین*، ص٧٣،
۔حضرت سلطان باہو کی نعت نگاری۔سلطان ناصر
پیر مہر علی شاہ گولڑوی کی نعت۔ڈاکٹر محمد شاہ کھگہ،
حضرت وجیہہ السیما عرفانی کی نعت۔رحیم احسن،
محمد اعظم چشتی کی نعت گوٸ۔پروفیسر جمشید اعظم چشتی،
پنجابی نعت بارے ہوۓ تحقیقی تے تنقیدی کم دا اک جایزہ۔ڈاکٹر ارشداقبال ارشد،ریاض کی نعت نگاری کی شعری وفنی وسعتیں۔شیخ عبدالعزیز دباغ،
نعتِ مصطفیٰ قبل از بعثت۔ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین،
حمدونعت میں الفاظ کا مناسب استعمال۔تنویر پھول،
بچوں کے ادب میں حمدو نعت(ضرورت و اہمیت)۔محمد شعیب مرزا ،
نعت کی تاریخ۔عثمان حمید،
نعت گوٸ قدم بہ قدم۔ثریا حیا،
گوہر ملسیانی کی خدمات۔سبط جمال پٹیالوی،
اوکاڑہ میں فروغِ نعت کی نمایاں شخصیات۔ساجدہ یعقوب،
Exploring experts pereception۔ سلمیٰ ملک۔
The Eulogy of Prophet-آمنہ محمود،
* خاکہ جاتی(Abstracts)،ص٢٦٣،
اس ضمن میں درج ذیل اہلِ قلم کے ملخصات شامل کیے گیے ہیں:
ڈاکٹر محمد افتخار شفیع،ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین،ڈاکٹر عاطف اسلم راٶ،ڈاکٹر شاہد اشرف،شیخ عبدالعزیز دباغ،ڈاکٹر محمد شاہ کھگہ، سبط جمال پٹیالوی،الیاس بابر اعوان،پروفیسر رحیم احسن،محمد شعیب مرزا،ساجدہ یعقوب،حمیرا راحت،رقیہ چمن اور آمنہ محمود صاحبان،
* کانفرنس سے قبل تہنیتی پیغامات*ص٢٨٧، اخباری کالم*
کالم نویسوں کے نام یہ ہیں:
اسد اللہ غالب ،علی اصغر عباسی،پروفیسر ناصر بشیر،مرزا رضوان بیگ،خالد نجیب احمد اور سرور حسین نقشبندی صاحبان،
* تیسرا سیشن: قومی نعتیہ مشاعرہ* ص٣٣١،
مشاعرے میں جن شعرا نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گل ہاۓ عقیدت پیش کیے ان کی نعتیں شامل کی گیی ہیں ،اسماۓ گرامی ملاحظہ ہوں:
تحسین فراقی،ریاض حسین زیدی،رفیع الدین ذکی قریشی،صدف چنگیزی،پروفیسر عباسی مرزا،مقصود تبسم قادری،ریاض ندیم نیازی،سرور حسین نقشبندی،علی اصغر عباسی،ابوالحسن خاور،منظر پھلوری، حسین امجد،نصرت یاب خان نصرت،ڈاکٹر ذوالفقار دانش،نسیمِ سحر،طاہر علی سید،بشریٰ فرخ،عارف قادری،حکیم خان حکیم،واجد امیر،اشفاق احمد غوری،سید فرحت شاہ،یسین قمر،شبیر حسن،حسنین محسن،اعجاز حسین عاجز،سید محمد حسین الثقلین،سلمان رسول،صغیر احمد صغیر،توقیر احمد،احسان علی حیدر،ارسلان احمد ارسل،ریاض احمد شیخ،زاہد فخری،علی قسور خلیق،فایق ترابی،ندیم شیخ،باقر علی زیدی،نعیم رضا بھٹی،الیاس بابر اعوان،شوزیب کاشر،سایل نظامی،شاہدالرحمان،خالد محبوب اور عبدالعزیز دباغ صاحبان،
٣٧٦ صفحات کو محیط ” مدحت” کی یہ اشاعتِ خاص نعتیہ ادب میں ایک دستاویز کا درجہ و مقام رکھتی ہے،کامیاب کانفرس کےبعد یہ سرور حسین نقشبندی صاحب کے خوابوں کی ایک اور تعبیر ہے ،موصوف نے خود کو ترویج و اشاعتِ حمدونعت کے لیے وقف کر رکھا ،اس ضمن میں وہ حرف و صوت دونوں کو بروۓ عمل لا رہے ہیں ، کم وقت میں بہت کام کر چکے ہیں اور یہ سفَرِ خیر جاری ہے .
جلد ایک،شمارہ ١٧،جنوری تا جون ٢٠٢٠ ٕ
” مدحت” کے خصوصی شمارے کی ترتیب و اشاعت اور باوقار پیشکش پر میں محترم سرور حسین نقشبندی صاحب کو حرفِ تحسین اور گل ہاۓ تبریک پیش کرتا ہوں .