تبصرہ : یونس خیال
’’اردوغزل ۔۔۔ چند زاویے‘‘ جناب ڈاکٹرعابد سیال کی اردوٖغزل پرایک شاندارتنقیدی کتاب ہے ،جسے عکس پبلیکیشنز، لاہورنے بڑے اہتمام سے شائع کیاہے۔۱۴۴صفحات پرمشتمل اس کتاب میں تاثرات،اسلوبیات اورمطالعات کے عنوانات کے تحت ۱۳ مضمون شامل ہیں ۔
بنیادی طورپرتنقیدکاکام کسی فن پارے کے ظاہری اورباطنی حسن وقبیح کی پرتیں کھولنے کے ساتھ ساتھ فن اورفنکارکے باہمی تعلق کی تشریع کرناہوتاہے۔ ڈاکٹرعابد سیال کی تنقیدکی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی فطری رائے کومغرب سے کشید کردہ بے جا تنقیدی علائم سے بوجھل نہیں ہونے دیتے اورفن پارے کی پرتیں کھولتے اورتشریع کرتے ہوئے قاری کواپنے ہمراہ لے کرچلتے ہیں۔
’’ اردوغزل ۔۔۔ چند زاویے ‘‘ میں جدید شاعری کے بانی حالیؔ سے لے کر ظفراقبال تک کی غزل کو موضوعات ،ہییت، رموزوعلائم اورتہذیبی حوالوں سے گہری تنقیدی نظرسے دیکھاگیاہے۔ غزل فہمی میں مدد دینے کے لیے ڈاکٹرصاحب یہ کتاب ایک اہم دستاویزہے۔
’’ خیال نامہ ‘‘ اس شاندارکاوش پرانھیں مبارک بادپیش کرتاہے۔