بک شیلف

حامدیزدانی کی کلیات *گلِِ توصیف* …. تبصرہ نگار: محمد کلیم اللہ(ایم فل اسکالر)

نعت و حمد کا فن ہمیشہ ہی سرسبز و شاداب رہا ہے۔ انسانی تاریخ میں جب بھی شعری اصناف کی بات کی جاتی ہے تو حمد اور نعت کو خصوصی مقام حاصل ہوتا ہے۔ ہر شاعر کا انداز جدا ہوتا ہے، اس کے اظہار کی کیفیت منفرد ہوتی ہے، مگر ذکرِ ربِ کائنات اور ذکرِ […]

ادب تنقید

نجمہ منصورکامجموعہ ’’ کربلا غم کا استعارہ ہے ‘‘ : یونس خیال

(میرےاندرایک خیمہ جلتاہے) اردوادب میںجہاں انشائیہ اورنثری نظموں کی شناخت اورترقی میں ڈاکٹروزیرآغااوران کے’’ اوراق ‘‘کی خدمات تاریخ کاحصہ ہیں وہاں اُن کی نوجوانوں لکھاریوں کےہاں محتلف ادبی اصناف کے مطابق ،ان کی تخلیقی مزاج شناسی کی داددیےبغیرنہیں رہاجاسکتا۔ انہوں نےنوجوان تخلیق کاروں کوان کے فطری مزاج کے مطابق مختلف ادبی اصناف کی طرف راغب […]

تنقید

ڈاکٹرشفیق آصف کےرتجگوں میں خواب : یونس خیال

(زندگی کااِستعارہ خواب ہے) خواب زندگی کی تلخ حقیقتوں سے فرارکارستہ بھی ہیں اورخوشگواراحساسات کی طلب میں پہلاقدم بھی۔ ان دونوں کیفیات میں عملی زندگی سےشعوری اورلاشعوری ،ہردوسطح پرالگ ہوکرنیندکی وادیوں کی طرف مراجعت ضروری ہوتی ہے۔ایک عام شخص اورتخلیق کارکے خواب دیکھنے کی کیفیات میں بہت فرق ہوتاہے۔ تخلیق کارنیندکی سہولت کے بغیربھی خواب […]

تنقید سفرنامہ

سفرجوکتاب بنا؛ کتاب جوسفر میں بدل گئی : ڈاکٹراسدمحمودخاں

(یونس خیال کے سفرنامہ "کیا سناؤں میں سفرنامہ تجھے!” پر تخلیقی، ادبی و فکری تجزیہ) ادب، بالخصوص نثری ادب جب سفر کے تجربات کو اپنے دامن میں سمیٹتا ہےتو وہ محض جغرافیہ کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ ایک داخلی کیفیت، فکری شعور اور تہذیبی تناظر کو بھی اپنے ساتھ لے آتا ہے۔ سفر اپنی اصل […]

ادب تنقید سفرنامہ

ڈاکٹریونس خیال کی ایک نئی ادبی جہت : ذوالفقاراحسن

ڈاکٹر یونس خیالؔ ، فرسِ خیال پر اقلیمِ ادب کی سیر و سیاحت کو اپنی متاعِ حیات سمجھتے ہیں ۔ انھوں نے مختلف اصناف ِ ادب میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےاورشاعری ، تنقید اورتحقیق میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ اب یونس خیال کی ایک نئی ادبی جہت جو سامنے ائی ہے […]

تنقید سفرنامہ

یونس خیال کاسفرنامہ ۔۔۔ لفظوں کی کائنات میں ایک جمالیاتی ہجرت: نجمہ منصور

یونس خیالؔ کا سفرنامہ ایک روایتی سیّاحتی روداد نہیں بلکہ ایک جمالیاتی ، فکری و تخلیقی ہجرت کی داستان ہے۔ اس سفر میں نہ صرف فاصلے طے ہوتے ہیں بلکہ زمانے، تہذیبیں، اور ذہنی کیفیات بھی بیان ہوتی ہیں ۔صفحہ در صفحہ ہم ایک ایسے مسافر کے ہمراہ چلتے ہیں جو باہر کے نظارے دیکھتے […]

تنقید

’’ بشیراں ‘‘ کی تلاش میں : یونس خیال

(ڈاکٹرعزیزفیصلؔ کی مزاحیہ شاعری ) ہرتخلیق کارکی کوئی نہ کوئی ’’ بشیراں‘‘ ضرورہوتی ہےجو کسی نہ کسی طورتخلیقی عمل میں اس کے لیےفکری توانائی اورتخلیقی تحریک کاباعث بنتی ہے اوراگرعملی طورپریہ دستیاب نہ ہوتوبھی وہ اپنی ذات کے اندراس کی ایک ایسی فرضی تصویربنالیتاہےجواس کی محبت، خواہش یامحرومی کی ترجمانی کرسکے۔وہ اخترشیرانی کی ’’ریحانہ ‘‘ […]

تنقید

’’ لمس‘‘ اور’’یامحبت‘‘ کاشاعر۔۔۔عابدخورشیدؔ : یونس خیالؔ

(پُتلیوں کے راستے اِک لمس اُتراتھاکبھی) ’’ لمس ‘‘ ،’’ سانس ‘‘ اور’’ آنسو ‘‘ڈاکٹرعابدخورشیدؔکےپسندیدہ استعارےہیں۔اُس کی شاعری سےاُبھرتی اِس تکونی اِمیج کے اندرکی فضامیں دھیمےسُروں کے گیت پر ’’تنہائی ‘‘ کارقص واضع طورپر دیکھاجاسکتاہےبلکہ یہ کہنازیادہ مناسب ہوگاکہ شاعرکےاندرکی تنہائی نےاس تکون میں پناہ لے رکھی ہے۔ ’’لَمس ‘‘ ایسےا حساس کانام ہےجوکسی چیزکوچھوکردیکھنے […]

تنقید

عباس مرزاکےپنجابی بیتوں میں ’’کِکر‘‘ اور’’بوہڑ ‘‘کی علامت :یونس خیال

(بوہڑدے ساوے پترگِدا پاندے رئے ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی بھی شاعرتک رسائی کاسب سےموثرذریعہ یہی ہوتاہے کہ اس کی تخلیقات سے رجوع کیاجائے۔اس کی فکراورلفظیات کی ڈور کو رہنما بناکراس کے سماجی اور نفسیاتی پہلوئوں تک رسائی حاصل کی جائے۔عباس مرزاکے حوالے سے یہ کام بہت مشکل نظرآتاہے۔ ایک ایساتخلیق کار جس نےاردوشاعری کےعلاوہ پنجابی میں […]

خاکہ ڈاکٹروزیرآغا،سرگودھا

آوازوں کی بستی سے نکلاہواآدمی : یونس خیال

(ڈاکٹروزیرآغاکی یادمیں) ’’جیلانی صاحب کوبھوک لگ رہی تھی لیکن میں نے سوچاکہ یوسف خالدصاحب کے ساتھ ہمارے نئے دوست یونس خیال آتے ہیں توشروع کرتے ہیں ‘‘۔۔۔ یہ اُس آوازسے پہلاتعارف تھاجس نے مجھےجوانی کےاُس ایک پَل میں ایسااعتماددیاکہ جوشاید برسوں کی ریاضت اور تجربےکےبعدبھی میری ذات کاحصہ نہ بن پاتا۔یہ غالباً ۱۹۸۴ءکی ایک دوپہرتھی۔محبت […]