بزمِ خواتین

ترکیب ۔۔۔ مٹن پلاؤ 

ترکیب از: عمارہ قیصر

    image1.jpeg
مٹن پلاؤ 

اجزا:
گوشت: آدھا کلو
پیاز:تین عدد (درمیانے)
چاول: ایک کلو
لہسن:چھ سے آٹھ جوۓ
ادرک:باریک کٹا ہوا ایک چاۓ کا چمچ
نمک:حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ: حسبِ ذائقہ
زیرہ: ایک چاۓ کا چمچ
ہری مرچیں: دو سے تین عدد
کالی مرچیں:حسبِ ذائقہ
ثابت کالی مرچیں:آٹھ سے دس عدد
ثابت سوکھا دھنیا: آدھا چاۓ کا چمچ
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پتیلی میں آٹھ گلاس پانی لے کر اس میں گوشت،نمک،ثابت کالی مرچیں،لہسن کے تین جوۓ،سوکھا دھنیا ڈال کر یخنی چڑھا دیں اور گوشت گل جانے تک پکائیں۔
دوسری طرف پتیلی میں  پیاز کو ہلکا بھورا کر لیں اور اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر ،لہسن،ادرک ہری مرچیں اورزیرہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد گوشت کو یخنی سے نکال کر مصالحے میں ڈال کر خوب بھون لیں۔جب گوشت بھن جاۓ تو اس میں چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی تیار شدہ یخنی بھی ڈال دیں لیکن خیال رکھئے کہ پانی صرف چاولوں سےآدھی انگلی ذیادہ ہونا چاہیۓ۔اس کے بعد تیز آنچ پر چاول پکنے رکھ دیں اور جب پانی خشک ہونے کے قریب ہو تو آنچ بلکل دھیمی کر دیں اور پتیلی کو ڈھک دیں اور دم پر لگا دیں۔تقریباً دس منٹ کے بعد مزیدار مٹن پلاؤ تیار ھوگا۔

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

بزمِ خواتین خیال نامہ کچن کارنر

پکوان ۔۔۔ مٹن سیخ کباب

  • اگست 8, 2019
ترکیب از : عمارہ قیصر         اجزا۔ بکرے کا قیمہ (ایک کلو) پیاز (دو عدد درمیانے سائز
بزمِ خواتین خیال نامہ

مٹن چانپ فرائی

  • اگست 9, 2019
ترکیب : عمارہ قیصر   اجزا: چانپ (ٓادھا کلو) (دو عدد) انڈے میدہ (تین بڑے چمچ) لہسن (دس جو ئے) گرم