گھر میں روپے نہیں تھے کہ ہفتے کا راشن لے آتی ۔۔۔۔اس روز بہت دل گرفتہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رات کو بڑی دیر سے نیند آئی ۔۔۔۔۔۔صبح تیز ھوا سے پتے زمین پر بکھرے پڑے تھے ۔۔۔۔خزاں سے پہلے ہی اداسی کا رنگ چھایا ھوا تھا ۔۔۔۔۔میرا پاؤں پتوں پر پڑا تو بے ساختہ پیچھے ہٹی اگر یہ درخت سے جدا ھو گئے ہیں تو مجھے یا کسی کو بھی کیا حق بنتا ھے انھیں روندنے کا اسی اثنا میں ،میری نظر پانچ سو کے نوٹ پر پڑی حیرت سے اٹھائے۔۔۔یہ کہاں سے آئے احتیاط ضروری تھی ۔۔۔میاں سے پوچھا وہ بھی کوئ جواب نہ دے سکے اس وقت پانچ سو بہت تھے ،بیٹی کو اٹھایا اور ہفتہ بھر کا راشن لے آئی۔ دوسال گزر گئے بہن کی شادی تھی بھائ تو تھا نہیں کوئی امی اور میں ہی کاموں میں لگے تھے ۔۔۔کوئ پچاس ہزار کے قریب پرس میں تھے ۔۔۔۔لاونج میں رکھی ٹرالی پر پرس رکھ کر کام میں مصروف تھی۔اچانک امی نے کہا سو کام کرنے والے پھر رہے ہیں پرس راستے میں رکھ کر ان کا ایمان نہ آزماؤ میں شرمندہ ھو گئ ۔۔۔۔کمرے میں جاکر روپے گنے تو پانچ سو کم تھے ۔۔۔۔امی بولیں یہ کیسے ممکن ھے کہ کوئی صرف پانچ سو اٹھائے ؟کوئ ایماندار چور ھو گا جس نے پانچ سو۔۔۔اور میں رک گئ ۔۔۔مطلب وہ پانچ سو جو پتوں کے پاس ملے تھے ۔۔۔وہ میری مدد کے لئے تھے اور اب جب ضرورت نہیں رہی تو غائب۔۔۔۔۔۔۔۔
راہ خدا میں دیا کرو کم بھی ھے تو بھی دیا کرو۔۔۔۔۔میرے پاس صرف دس روپے ھوں تو بھی بابا۔۔۔۔ ہاں آدھے تمہارے آدھے اللہ کے اس بندے کے جس کو ضرورت ھو۔۔۔۔اچھا بابا میں نے سر جھکا لیا۔ بابا نے میرے ہاتھ پر بوسہ دیا اور کہا اللہ تم کو اپنے سوا کسی کا محتاج نہیں کرئے گا۔۔کیا سوچ رہی امی کی آواز مجھے حال میں لے آئی کچھ نہیں چھوڑیں پانچ سو ہی تھے آئیں باقی کام دیکھتے ہیں ۔۔میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور بھیگی آنکھوں کے ساتھ پھر سے مصروف ھو گئی۔
Amna rafique
مئی 17, 2020I am waitjng for the book !
Rafique malik
مئی 17, 2020عمدہ افسانہ ہے۔۔لکھا کریں آپ میں لکھنے کا خوب وصف ہے۔۔پانچ سو ملنے اور غائب ہونے کو بابا کی بتائ بات کو عمدگی سے ملایا ہے اور ایک خوبصورت احساس پیدا کر دیا۔۔۔بہت تعریف۔۔۔
Amna rafique
مئی 17, 2020Waiting for the book!
Amna rafique
مئی 17, 2020Waiting for the book! 🤗
Amna rafique
مئی 17, 2020Amazed 🤗👏
Amna rafique
مئی 17, 2020Amazed🤗
Hammad
مئی 17, 2020انسان کا یقین اگر اپنے رب پر مکمل ہو۔ تو وہ اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے