جہاں مجھ کو گرائے جا رہا ہے
کریمؐ آقاؐ اُٹھائے جا رہا ہے
سراپا نور و رحمت بن کے آئے
ہمیں ربّ خود بتائے جا رہا ہے
مِرے سرکارؐ کی سنت پہ چل کر
زمانہ فیض پائے جا رہا ہے
مُجھے پھر اذن ہو اب حاضری کا
فراق ِ طیبہ کھائے جا رہا ہے
مدینے شہر میں جا کر مُسلماں
نبیؐ کے گیت گائے جا رہا ہے
کسی دن خواب میں ہو اب زیارت
“ غم ِ ہجراں ستائے جا رہا ہے”
مِرے آنسو نہیں رُکتے خلیلؔ اب
کوئی مدحت سُنائے جا رہا ہے