نعت

نعت : مقصود علی شاہ

مقصود علی شاہ
مقصود علی شاہ
عطا کا دستِ یقیں تھا کمال کی جانب
ابھی گماں بھی نہیں تھا سوال کی جانب
سمیٹ لے گی وہ کربِ دروں کی پہنائی
نگاہِ ناز کہ ہے میرے حال کی جانب
سحر اُجال کے رکھے گا شب ہتھیلی پر
چلا ہے مہر ترے خدّ و خال کی جانب
ہمیں نوازا ہے تیرے کرم کی بارش نے
سفر ہمارا نہ ہو گا زوال کی جانب
نئی نمود میں چمکیں گے حُسن زادِ فلک
کہ تیرے ابرو ہُوئے ہیں ہِلال کی جانب
بلال دیکھتے ہوں گے جو تجھ کو وقتِ اذاں
عروج دیکھتا ہو گا بلال کی جانب
وہ جس کو تیری عطا نے کیا غنا پرور
بڑھائے ہاتھ وہ کیسے نوال کی جانب
ترے کرم نے بنایا اُنہیں نجومِ ہُدیٰ
بڑھے ہُوئے تھے قدم جن کے ضال کی جانب
مِلے ہیں زیست کو جس سے نئے اصولِ شرف
زمانے ہیں اُسی طلعت خصال کی جانب
جو سایہ چھُوتا نہیں ہے تمھارے پاؤں کو
خیال کیسے بڑھے پھر مثال کی جانب
بہ فیضِ نعتِ نبی یہ کرم ہُوا مقصود
سخن کا جام ہے تشنہ مقال کی جانب

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نعت

نعت ۔۔۔ شاعر:افضل گوہرراو

  • ستمبر 25, 2019
افضل گوہرراو لہو کا ذائقہ جب تک پسینے میں نہیں آتا میں پیدل چل کے مکےّ سے مدینے میں نہیں
خیال نامہ نعت

نعت:حفیظ تائب

  • ستمبر 27, 2019
حفیظ تائب خوش خصال وخوش خیال و خوش خبر،خیرالبشرﷺ​ خوش نژاد و خوش نہاد  و خوش نظر، خیرالبشرﷺ​ ​ دل