راحت جان ذکر ان کا ہے
دین و ایمان ذکر ان کا ہے
ان کی توصیف میں ہے ہر سورہ
سارا قرآن ذکر ان کا ہے
آج رم جھم ہے نور کی گھر میں
آج مہمان ذکر ان کا ہے
میری پونجی قفط ہے نعت ان کی
میرا سامان ذکر ان کا ہے
میرا دل اس کی سلطنت ہے سعید
میرا سلطان ذکر ان کا ہے